پرسہ داری لعل شہباز قلندرؒ : تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے عزاداری کیمپ پر ملک بھر سے وفود کی آمد

ولایت نیوز شیئر کریں

سیہون شریف دادو(ولایت نیوز، شاہنواز سولنگی رپورٹ ) سرگروہ اولیاء حضرت سخی شاہ حسین سرکار لعل شہباز قلندرؒ کی سالانہ پرسہ داری کے موقع پردھمال چوک سیہون میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبائی کونسل کی جانب سے عزاداری کیمپ لگایا گیا ۔

ملک بھر سے آنے والے عزاداروں کے وفود اور تنظیمی عہدیداران نے کیمپ کا دورہ کیا اور صوبائی صدر علامہ اصغر نقوی اور دیگر عمائدین سے ملاقات کی ۔

عزاداری کیمپ میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی صدر علامہ سید اصغر علی نقوی سے مختار اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین سید محمد عباس کاظمی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ۔اس موقعے پر صوبائی کمانڈر مختار فورس والنٹیئر پیر سید عرفان علی شاہ،صوبائی رابطہ سیکریٹری زوار نجم علی باقر، نائب صدر ضلعہ حیدرآباد زوار سید علی رضا شاہ اور کمانڈر مختار فورس والنٹیئر رانی پور شاہنواز سولنگی بھی موجود تھے ۔

مختار سٹوڈنٹس کے وفد میں مرکزی سیکرٹری جنرل حادر علی نقوی ، عمار نقوی اور دیگر عہدیداران بھی شامل تھے۔

ماتمی سنگت خاتون جنت سہ مرکزی ماتمی حیدری دائرہ راولپنڈی کے سالار سید مسیب عباس شاہ اور حیدری دائرہ راولپنڈی کے نائب صدر سید قدیر شاہ کاظمی نے بھی صوبائی صدر سے ملاقات کی اور 20 شعبان المعظم کو ہونے والی عزاداری کے انتظامات کے متعلق تبادلہ خیال کیا

حیدری دائرہ کا وفد
سید کاظم علی شاہ نقوی بخاری،کمانڈر مختار فورس والنٹیئر رانی پور شاہنواز سولنگی،زوار حسین بخش،خیر محمد انصاری اور ابرہیم اسکائوٹس کے ذیشان حیدر ملاح موجود
حیدر کرار فائونڈیشن کے وفد نے سید شہباز شاہ کی سربراہی میں وفد نے صوبائی صدر ٹی این ایف جے علامہ اصغر نقوی سے ملاقات کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.