
لاہور: قائد ملت جعفریہ آقائے موسوی کے پیغام وحدت کو مزید مضبوط کریں گے، گڑھی شاہو میں ہفتہ وحدت و اخوت کی تقریب
قائد ملت جعفریہ آقائے موسوی کے پیغام وحدت کو مزید مضبوط کریں گے، رائے مزمل حسین
گڑھی شاہو لاہور میں ہفتہ وحدت و اخوت کی تقریب
لاھور (ولایت نیوز)ھفتہ وحدت کے سلسلہ میں سید محمد علی حیدر کاظمی کی رھائش گاہ کے باھر بابر سٹریٹ گڑھی شاھو لاھور میں جشن ظہور وارث کائنات منعقد ھوا۔۔تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ راے مزمل حسین نے کہا پاکستان شیعہ اور سنی مسلمانوں کی مشترکہ جدو جہد سے قائم ھوا اور اب ھم اس کے استحکام کے لئے متحد ھو کر جدوجہد کریں گے اور قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی موسوی کے پیغام وحدت کو مزید مضبوط کریں گے۔
جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد حسین چشتی نے کہا کہ نبی اکرم کی ناموس کی حفاظت کرنا ھمارے ایمان کا حصہ ھے لیکن کسی کو بھی ناموس رسالت کے مقدس نام پر سیاست کرنے یا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ھے۔۔
اتحاد امت مصطفی پاکستان کے سربراہ سید اسد نقوی نے کہا کہ امریکہ اور اس کے کاسہ لیس جان لیں ھم رسول اکرم کے غلام امریکی سازشوں کو کچل کر دم لیں گے پاکستان کے اندر اس طاغوت کے مذموم مقاصد کبھی پورے نہیں ھونے دین گے۔۔بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان کے سربراہ علامہ ایاز ظہیر ھاشمی نے کہا اھل بیت نبی اور اجداد رسول اکرم کے خلاف بولنے والی زبانیں دوزخ کا ایندھن ھیں ۔۔۔شیعہ اور سنی اسلام کے دو مضبوط بازو ھیں ۔۔
تحریک وحدت اسلامی پاکستان کے سربراہ علامہ پرویز اکبر ساقی نے کہا ھم نے ہمیشہ امت کو متحد کیا ھے اور اس مقدس مشن کو جاری رکھیں گے آج کے جشن میں شیعہ سنی مسلمانوں نے مل کر جشن منا کر امن و استحکام کو مضبوط کیا ھے ۔
معروف عالم دین اور جے یو پی نیازی کے مرکزی رہنما پیر اختر رسول قادری نے خطاب کرتے ھوے کھا کہ جشن ظہور وارث کائنات منانے والے سنی شیعہ مسلمان پاکستان کے سچے محافظ ھیں ۔۔اور نبی اکرم کی نعت پڑھنے والے دنیا اور آخر میں سرخرو ھوں گے۔جشن میں شیعہ سنی مسلمانوں کی کٹی تعداد نے شرکت کی جشن کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا۔۔