بزرگ اہل سنت علماء آنسو بہاتےجنت البقیع کے احتجاج میں پہنچ گئے؛ کراچی پریس کلب شان سیدہؑ اوراتحاد بین المسلمین کے بے نظیر مظاہرے میں تبدیل

ولایت نیوز شیئر کریں

کراچی (ولایت نیوز) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی کے حکم پر دنیا بھر کی طرح کراچی پریس کلب پر تاریخی ماتمی احتجاج کیا گیا۔

ماتمی احتجاج میں ہزاروں شیعہ سنی عاشقان رسالتؐ و اہلبیتؑ نے شرکت کی ۔جن میں علماء کرام شعراء منقبت خوانوں اور نوحہ خوانوں نمایاں تھے۔

ماتمی احتجاج کی قیادت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی صدر علامہ اصغر نقوی ، علامہ علی عرفان عابدی اور مذہبی و ماتمی تنظیموں ے سربراہوں و سالاروں نے کی ۔

صوبائی صدر علامہ اصغر نقوی جنت البقیع کی مظلومیت بیان کرتے ہوئے

تمام مظاہرین نے لبیک یا زہرا لبیک یا بقییع کی سر پر پٹیاں باندھ کر شرکت کی ۔

شرکاء تعمیر کرو تعمیر کرو جنت البقیع تعمیر کرو کے فلک شگاف نعرے بلند کرہے تھے ۔

شرکائے جلوس اس وقت وحدت و اخوت کی لہر دوڑ گئی جب کراچی کے معروف اور بزرگ اہل سنت عالم دین علامہ شاہ فیروزالدین رحمانی درجنوں سنی علماء کے ساتھ ماتمی احتجاج میں آن پہنچے ۔

علامہ فیروز الدین شاہ رحمانی نے پرنم آنکھوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سارے شیعہ سنی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے شکر گزار ہیں جو 4 دہائیوں سے عالم اسلام اور عالمی ضمیر کو جنت البقیع کی مسماری کی جانب متوجہ کررہے ہیں ان کی آواز آج پوری دنیا میں پوری قوت سے گونج رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام یہ سمجھے کہ خاتون جنتؑ کی ناراضگی رسولؐ کی ناراضگی ہے ۔

مظاہرین ریلی کی شکل میں پریس کلب پہچے۔۔ پریس کلب کے گیٹ پر جنت البقیع اور جنت آلمعلے کے انہدام کے خلاف اور از سر نو تعمیر کے حق میں ذبردست نعرے بازی کی گئی۔

مظاہرین سے صوبائی صدر علامہ سید اصغر علی نقوی صوبائی کنوینئر علامہ سید علی عرفان عابدی علامہ سید فرقان حیدر سید بدر علی ترمذی عابدی علامہ سید سجاد شبیر رضوی علامہ سید اجلال حیدر نقوی علامہ شاہ فیروزالدین رحمانی علامہ ارشد امیر عابدی علامہ نقی نقوی شاعر اہلیت ارتضی جونپوری سید صفدر رضا رضوی پروفیسر مسعود نے خطاب کیا۔

صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ثقلین جمیل نے قرارداد منظور کرائی۔

ثقلین جمیل بالوں میں خاک ملائے قرارداد پیش کررہے ہیں اور اہلسنت عالم فیروزالدین شاہ رحمانی کی آنکھوں سے اشک رواں

خطابات کے بعد جنت البقیع کی شہادت ہر ماتمی پرسہ پیش کیا گیا جس میں کراچی بھر کی ماتمی سنگتوں کی شرکت کی اورنوحہ خوانی سینہ زنی زنجیر زنی قمہ زنی سے پرسہ پیش کیا گیا۔

ماتمی سالاروں میں حکیم مشتاق حسین سید دبیر شاہ سید عمران شاہ قیوم حسینی ذوالفقار جعفری بشارت جعفری سجاد جعفری قرار شاہ سید یاسر کاظمی اور عزاداروں میں سید غفران مجتبی سید رضا امام رضوی سید وجاہت تقوی و دیگر نمایاں تھے۔

پروگرام کے اختتام پر مخدوم سید سبط حسن نقوی نے تمام شرکاء اور ماتمیان کا شکریہ ادا کیا۔ ریجنل صدر سید بدر علی ترمذی نے فردا فردا تمام شرکاء کا شکریہ اداکیا ۔

سیکیورٹی کے فرائض عسکری زیدی کی سرکردگی میں مختار فورس والنٹیئرز نے سرانجام دیئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.