کلایہ اورکزئی دھماکہ اور چائنہ قونصلیٹ کراچی دہشتگرد ی استعماری سازش ہے؛ حکومت کالعدم تنظیموں کوآہنی شکنجے میں جکڑے، آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

کلایہ بازار بم دھماکہ ، چائنہ قونصلیٹ کراچی پردہشتگرد ی سی پیک سبوثاژکرنے کی استعماری سازش ہے۔حامدموسوی

دشمن پاکستان میں بدامنی کو مزیدبڑھاوادینا چاہتاہے ، ضرب عضب ،ردالفسادآپریشن کے باوجوددہشتگردی کاجن پھربوتل سے باہرآگیاہے

حکمران وسیاستدان ایکدوسرے کوزیرکرنے کے بجائے نیشنل ایکشن پلان پرموثرعملدرآمدکویقینی بناکر دہشتگرودں ، سہولت کاروں کولگام دیں

کلایہ ،چمن سانحات کے متاثرین کے نقصانات کی تلافی ،زخمیوں کوعلاج کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔قائدملت جعفریہ کاٹی این ایف جے کے ہنگامی اجلاس سے خطاب

اسلام آباد( ولایت نیوز) سرپرستِ اعلیٰ سپریم شیعہ علما ء بورڈاور تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہاہے کہ اورکزئی ایجنسی کلایہ بازارمیں بم دھماکہ ، چائنہ قونصلیٹ کراچی اورچمن میں میلادالنبیؐ کے موقع پرقدیمی جامع مسجد پردہشتگرد ی سی پیک کو سبوثاژکرنے کی گھناؤنی استعماری سازش ہے جس کامقصدپاکستان میں بے چینی ، بدامنی کو مزیدبڑھاوادیناہے ، ضرب عضب کے بعدردالفسادآپریشن کے باوجوددہشتگردی کاجن پھربوتل سے باہرآگیاہے لہذا حکمران ،سیاستدان اپنی توانائیاں ایک دوسرے کوزیرکرنے پرصرف کرنے کے بجائے نیشنل ایکشن پلان پرموثرعملدرآمدکویقینی بناکر دہشتگرودں ، سہولت کاروں کولگام دیں۔

جمعہ کوٹی این ایف جے کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آقای موسوی نے ملک میں دہشتگردی کی تازہ لہرپرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ جب سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پرکام کاآغازہواہے عالمی سرغنے اوراس کے بغل بچوں کے پیٹ میں مروڑاٹھناشروع ہوگئے ہیں جوپاکستان کومضبوط اور روشن ترنہیں دیکھناچاہتے کیونکہ وہ جانتے ہے کہ مشرق وسطیٰ اورافریقہ کی مارکیٹوں کارخ بھی اس منصوبے کی طرف ہوسکتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ وطن عزیزمیں بدامنی کی تازہ کارؤائیوں میں مولاناسمیع الحق کاقتل ، پولیس افسرکواغواکرکے افغانستان لے جاکراس کے ہولناک قتل کے بعدلاش دینے میں حیل وحجت جیسے واقعات لمحہ فکریہ ہیں؟ ۔

آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے باورکرایاکہ گزشتہ 17سال سے افغانستان عالمی سرغنہ اوراس کے اتحادیوں کے تسلط میں ہے جہاں آئے دن دھماکے اورخودکش حملے معمول بن چکاہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کاحساس صوبہ بلوچستان دشمن کاخاص ٹارگٹ رہاہے وراب بھی ہے جس کی بنیادی وجہ بلوچستان کوعدم استحکام سے دوچارکرنا ہے تاکہ وہاں جاری کاموں کوروکا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ کچھ عرصہ قبل رنگے ہاتھوں گرفتارکیاجانے والا’’را‘‘کاخطرناک ایجنٹ کلھبوشن اس وقت بھی پاکستان میں موجودہے جس کے سیاہ کرتوت طشت ازبام ہوچکے ہیں ۔

قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہاکہ حکمرانوں اورسیاستدانوں کی مصلحت پسندی کی وجہ سے قومی ایکشن پلان پرعملدرآمدنہیں کیاجاسکاجس کی وجہ سے دہشت گردکالعدم تنظیموں نے الیکشن میں حصہ لیااوراسمبلیوں تک پہنچ گئیں جنہیں جلسوں ، دھرنوں کی کھلی چھٹی اور الیکڑانک میڈیاپرکھلے عام کوریج دی جارہی ہے ۔

انہوں نے حکومت پرزوردیاکہ اگراسے وطن عزیزپاکستان کی سلامتی واستحکام عزیزہے تو سرکاری طورپرباربارکالعدم قراردی گئی تنظیموں کوآہنی شکنجے میں جکڑکرنیشنل ایکشن پلان کی ہرشق پرعملدرآمدکویقینی بنائے، چائنہ قونصلیٹ پرحملے کی تحقیقات کراکرسازش کوبے نقاب کرے اورذمہ داران کیخلاف سخت کاروائی کی جائے، کلایہ اورچمن سانحات کے متاثرین کے نقصانات کی تلافی اورزخمیوں کوعلاج ومعالجے کی خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.