
ایس پی طاہرداوڑکے ہاتھوں گرفتار افغان دہشت گردوں کو رہاکرنالمحہ فکریہ ہے، آغا حامد موسوی
امریکی صدر ٹرمپ کے برسراقتدارآنے کے بعدپاکستان کاانگ انگ زخمی ہے۔ حامدموسوی
یہ کہناکہ پاکستان نے امریکہ کیلئے کچھ نہیں کیامضحکہ خیزہے،عالمی سرغنے کے ایماپرازلی دشمن ہمیں غیرمستحکم کرنے کیلئے پورازورلگارہاہے
افغانستان میں بھارتی قونصل خانے دہشت گردخانے ہیں تربیت یافتہ دہشت گردپاکستان داخل ہوکردھماکے اورقتل عام کرتے ہیں
رسول صادق ؐ اورامام جعفرصادق ؑ کی نورانی آمدکی مناسبت سے12تا18ربیع الاول عالمگیرہفتہ وحدت واخوت منایاجائیگا
خدا وند عالم نے حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؑ پر سلام بھیجا، محسنہ اسلام بی بی کا احترام واجب ہے۔ قائدملت جعفریہ کایوم تزویج رسول اعظمؐ وخدیجۃ الکبریٰ ؑ کی تقریب سے خطاب
اسلام آباد(ولایت نیوز )سپریم شیعہ علماء بور ڈ کے سرپرست اعلیٰ وتحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہاہے کہ امریکی صدرکا یہ کہناکہ پاکستان نے ہمارے لئے کچھ نہیں کیامضحکہ خیزہے کیونکہ ٹرمپ کے برسراقتدارآنے کے بعدپاکستان کاانگ انگ زخمی ہے،عالمی سرغنے کے ایماپرازلی دشمن بھارت سی پیک منصوبے کوناکام کرنے کیلئے بلوچستان میں بدامنی پھیلاکرپاکستان کوغیرمستحکم کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کازورلگارہاہے ، ایس پی طاہرداوڑاورمولاناسمیع الحق کادردناک قتل اس گھناؤنی سازش کی کڑی اوراداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان اوراس بات کاثبوت ہے کہ افغانستان منی بھارت بن چکاہے وہاں بھارتی قونصل خانے دہشت گردخانے ہیں جہاں کے تربیت یافتہ دہشت گردپاکستان داخل ہوکردھماکے اورقتل عام کرتے ہیں۔
چندروزقبل ایس پی طاہرداوڑکے ہاتھوں گرفتارکیے گئے افغان دہشت گردوں کو اس سے بڑے افسرکی جانب سے رہاکرنالمحہ فکریہ ہے؟پاکستان اسلام کے نام پرقائم ہواتھاجواخوت وبھائی چارے کاپرچارک اوراسے فروغ دیتاہے ، حضورنبی اکرم ؐ نے انصارومہاجرین میں بھائی چارے کی اعلیٰ مثال قائم کی جسے سامنے رکھکررسول صادق ؐ اورامام جعفرصادق ؑ کی نورانی آمدکی مناسبت سے12تا18ربیع الاول عالمگیرہفتہ وحدت واخوت مناکرثابت کیاجائیگاکہ مسلمان ایک جسم وجان ہیں جن میں دنیاکی کوئی طاقت رخنہ نہیں ڈال سکتی ۔
ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبری سلام علیہا اور رسول اعظمؐ کے یوم تزویج (عقدمبارک) کے موقع پر محفل نور سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
آقای موسوی نے باورکرایاکہپاکستانی حساس اداروں کابھلاہو جنہوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی راکے سرغنے کلھبوش کورنگے ہاتھوں گرفتارکرکے پاکستان کیخلاف گھناؤنی سازش کوناکام کیا،ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بھارت نے واویلامچاناشروع کردیاکہ چین پاکستانی معیشت پرقبضہ کرناچاہتاہے ،ایسے موقع پر وزیراعظم عمران خان کادورہ چین خوش آئنداوردشمن کے منہ زوردارطمانچہ ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان جوں جوں کامیابی کی طرف بڑھ رہاہے ازلی دشمن بھی اپنے ایجنڈے پرزورشورکیساتھ عمل پیراہے لہذا چین اورپاکستان کوہوشیاررہ کراسکے ناپاک منصوبوں کوخاک میں ملاناہوگا ۔انہوں نے کہاکہ نائن الیون کے سانحہ کوبھارت نے اپنے لئے نعمت گردان کراپنی پوری توجہ پاکستان پرمرکوز کردی چنانچہ بھارتی ایجنسی رانے 13دسمبرکوبھارتی پارلیمنٹ پرنام نہادحملہ کاڈرامہ رچاکرپاکستان مخالف الزامات کی بھرمارکردی بلکہ دس لاکھ زائد بھارتی فوج پاکستانی سرحدوں پرلگادی ۔انہوں نے کہاکہ نائن الیون میں فرنٹ لائن اتحادی کے کردارکی سزاپاکستان آج تک بھگتارہاہے کیونکہ ہم نے 75ہزارسے زائدجانوں کے نذرانے پیش کیے ، شہروں کے شہربربادکروائے ، اقتصادیات کابھٹہ بٹھوادیا۔
قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے واضح کیاکہ حضور اکرم ؐ تمام انبیاء کے سردار اور ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ اسلام کی خاتون اوّل ہیں جن کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے خدا وند عالم نے آپ پر سلام بھیجا،اس محسنہ اسلام کا احترام نہ صرف واجب بلکہ اوجب ہے۔ دراین اثناء ٹی این ایف جے کی عالمگیرہفتہ وحدت واخووت کمیٹی قائم کردی گئی جس کاکنوینرشوکت عباس جعفری ، سیکرٹری سیدثمرالحسن نقوی کونامزدکیاگیا۔