توہین رسالت ؐ و اہلبیت ؑ کے خلاف تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مظاہرے، کمسن مجاہدہ کربلا کی شان میں گستاخی نے عاشقان رسالتؐ کو خون کے آنسو رلا دیا، آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

آغا حامد موسوی کی کال پرملک کے طول و عرض میں توہین رسالت ؐ و اہلبیت ؑ کے خلاف تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مظاہرے
پاکستان میں توہین کے واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث!بھارت کو ریلیف فراہم کرنے کی سازش ہے، قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی
عالمی برداری بھارت میں توہین رسالت ؐ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو کچلنے کا نوٹس لے،بھارتی جنونیت عالمی امن کیلئے خطرہ ہے
توہین رسالت ؐ پر مودی کا ایک لفظ نہ بولنا سوالیہ نشان ہے، مودی کی خاموشی نے واضح کردیا کہ گجرات کا قصاب توہین کرنے والوں کا ہمنوا ہے
کمسن مجاہدہ کربلا کی شان میں گستاخی نے عاشقان رسالتؐ کو خون کے آنسو رلا دیا،کوئی مسلمان نبیؐ زادیوں کی توہین کا تصور نہیں کر سکتا
خارجی دہشت گرد گروہ دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور وطن عزیز میں فتنہ و فساد کی آگ بھڑکا کر دشمن کے ایجنڈے کو پورا کرنا چاہتے ہیں
مشاہیر اسلام کی توہین کے خلاف شیعہ سنی ہم آواز ہوگئے، اسلام آباد راولپنڈی سمیت شہر شہر احتجاج، نماز جمعہ میں احتجاجی قراردادوں کی منظوری

اسلام آباد(ولایت نیوز )بھارت میں توہین رسالتؐاور شہزادی سکینہ بنت الحسین ؑ کی شان میں گستاخی کے خلاف تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی کال پر ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیااس موقع پرملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں قصبوں میں پرامن احتجاجی مظاہرے کئے گئے ریلیاں نکالی گئیں تنظیم شیعہ آئمہ مساجد کی جانب سے نماز جمعہ کے اجتماعات میں مشاہیر اسلام کی تو ہین کے خلاف قراردادیں پاس کی گئیں۔

اس مو قع پر ہیڈ کوارٹر مکتب تشیع میں ٹی این ایف جے کورکمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ پاکستان میں توہین کے واقعات بھارت کو ریلیف فراہم کرنے کی سازش ہے شہزادی سکینہ بنت الحسین ؑ کی شان میں گستاخی جیسے واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، عالمی برداری بھارت میں توہین رسالت ؐ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو کچلنے کا نوٹس لے بھارتی جنونیت عالمی امن کیلئے خطرہ ہے اس کے سامنے بند باندھا جائے، توہین رسالت ؐ پر مودی کا ایک لفظ نہ بولنا سوالیہ نشان ہے، مودی کی خاموشی نے واضح کردیا کہ گجرات کا قصاب توہین کرنے والوں کا ہمنوا ہے۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ مشاہیر اسلام کی توہین کے خلاف شیعہ سنی ہم آواز ہیں کوئی مسلمان نبی زادیوں کی توہین کا تصور نہیں کر سکتا کمسن مجاہدہ کربلا کی شان میں گستاخی نے عاشقان رسالتؐ کو خون کے آنسو رلا دیا،خارجی دہشت گرد گروہ دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور وطن عزیز میں فتنہ و فساد کی آگ بھڑکا کر دشمن کے ایجنڈے کو پورا کرنا چاہتے ہیں، حکومت بیرونی ایجنٹوں پر ہاتھ ڈالے نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عمل کیا جائے۔

????????????????????????????????????

انہوں نے کہا کہ کس قدر دکھ کا مقام ہے کہ بھارت میں توہین رسالتؐ کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کے گھروں پر بلڈوزر پھیر دیا گیا لیکن دنیا بھر میں کسی امن کے ٹھیکیدارنے لب کشائی نہیں کی، بھارت میں جس انداز میں جنونیت پروان چڑھرہی ہے وہ پوری عالمی دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ گذشتہ 4دہائیوں کے دوران ایسی قوتیں جنم لے چکی ہیں جن کی زندگی فتنہ و فساد سے وابستہ ہے ایسی قوتوں کو ناکام کرنا حکومت ہی نہیں ہر محب وطن اورتمام جماعتوں کی مترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہاکہ وطن عزیز نازک صورتحال سے گزر رہا ہے کسی فتنہ و فساد کا متحمل نہیں ہو سکتا،امن و محبت کی فضا کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں پر عوام نظر رکھیں اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں کو وحدت و اخوتکے جذبے سے ناکام بنا دیں۔

درایں اثنا ہیڈکوارٹر مکتب تشیع میں موصولہ اطلاعات کے مطابق تمام چھوٹے بڑے شہروں میں توہین رسالت ؐ و اہلبیتؑ کے خلاف آواز احتجاج بلند کی گئی۔

اسلام آباد میں احتجاجی ریلی قصر خدیجۃ الکبری ؑ ترلائی کلاں سے نکالی گئی جس کی قیادت علامہ بشارت امامی نے کی۔ آئی نائن ڈھلیالہ شیر دھمیال،آئی ٹن میں بھی جمعہ اجتماعات میں احتجاجی قراردادیں پاس کی، راولپنڈی میں دربار سخی شاہ پیارا ویسٹریج سے احتجاجی جلوس نکالا گیاجس کی قیادت علامہ مطلوب حسین تقی نے کی، قصرا بوطالبؑ مغل آباد، امام بارگاہ زین العابدین سیٹلائیٹ ٹاؤن میں بھی احتجاجی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا، کراچی میں مختار سیکرٹریٹ شاہ فیصل کالونی، کوئٹہ میں ہزارہ ٹاؤن،لاہور میں عزا خانہ زہراؑ کرشن نگر، گجرات میں علی چک، ڈیرہ غازی خان میں دربار آل محمد ؐ 45بلاک، حیدر آباد میں شمائلہ امام بارگاہ، سکھر میں عزاخانہ معصومین ؑ، سیہون میں درگاہ قلندر لعل شہبازؒ، بھٹ شاہ، ہزارہ ٹاؤن، محلہ رسی وٹاں پشاور، شیر کوٹ سمیت کوہاٹ کے تمام دیہات و مرکزی امام بارگاہ حبیب شاہ، دربار بے وطن سرکار کاکول ایبٹ آباد، باغ آزاد کشمیر میں امام بارگاہ حیدری، مظفر آباد میں دربارباوا عنایت شاہ ولی ؒ فیصل آباد میں درس آل محمد ؐ سمیت مختلف مقامات پرتوہین رسالت ؐ و اہلبیتؑ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن میں دنیا بھر میں ہونے والے توہین رسالت ؐ کے واقعات کیخلاف اوآئی سی سے مشترکہ لائحہ مل اختیا رکرنے کا مطالبہ کیا گیا اور پاکستان میں توہین کے مجرموں کو آہنی شکنجے میں جکڑنے اور نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا۔

حضرت سکینہ بنت الحسین ؑکی شان میں گستاخی امت مسلمہ کی غیرت کیلئے چیلنج ہے۔آغا حامد موسوی کا جمعہ کو پرامن احتجاج کا اعلان – ولایت نیوز (walayat.net)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.