حضرت سکینہ بنت الحسین ؑکی شان میں گستاخی امت مسلمہ کی غیرت کیلئے چیلنج ہے۔آغا حامد موسوی کا جمعہ کو پرامن احتجاج کا اعلان

ولایت نیوز شیئر کریں

حضرت سکینہ بنت الحسین ؑکی شان میں گستاخی امت مسلمہ کی غیرت کیلئے چیلنج ہے۔آغا حامد موسوی کا جمعہ کو پرامن احتجاج کا اعلان
پاکیزہ ہستیوں کیخلاف ہرزہ سرائی غیر انسانی حرکت ہے، بھارت میں حکومتی سرپرستی میں توہین رسالت مسلم حکمرانوں کے جرم ضعیفی کی سزا ہے
مقدس ہستیوں کی توہین جیسی حرکات سے ملی وحدت اور ملکی امن کو پارہ پارہ کرنے کی سازش کو سنی شیعہ اتحاد سے ناکام بنا دینگے
حکمران ہوش کے ناخن لیں،بد بخت سلطان گل کو قانون کے مطابق عبرتناک سزا دیں،خانوادہ رسالت ؐ تمام مکاتب کے نزدیک قابل احترام ہے
امام علی بن موسی الرضا کا کردار اسلام کی سربلندی کی ضمانت ہے جن کی تاسی میں اولیائے کرام نے دنیا بھر میں اسلام کا پیغام کو عام کیا
شہادت ِ امام علی بن موسیٰ الرضا ؑ کی مرکزی مجلس سے قائد ملت جعفریہ کا خطاب،ایام عزا اختتام پذیر،مجالس عزا،ماتمی جلوسوں کی برآمدگی

اسلام آباد ( ولایت نیوز)قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ خانوادہ رسالت کی کمسن شہیدہ زنداں حضرت سکینہ بنت الحسین ؑکی شان میں گستاخی امت مسلمہ کی غیرت کیلئے چیلنج ہے،پاکیزہ ہستیوں کیخلاف ہرزہ سرائی غیر انسانی حرکت ہے، بھارت میں حکومتی سرپرستی میں توہین رسالت مسلم حکمرانوں کے جرم ضعیفی کی سزا ہے،مقدس ہستیوں کی توہین جیسی حرکات سے ملی وحدت اور ملکی امن کو پارہ پارہ کرنے کی سازش کو سنی شیعہ اتحاد سے ناکام بنا دینگے،حکمران ہوش کے ناخن لیں،کرم ایجنسی کے گستاخ بد بخت سلطان گل کو قانون کے مطابق عبرتناک سزا د ی جائے۔جمعہ کو بھارت میں توہین رسالت ؐ اور حضرت سکینہ بنت الحسین ؑ کی شان میں گستاخی کے خلاف پر امن یوم احتجاج مناکرتوہین آمیز شیطانی حرکات کیخلاف آواز بلند کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم شہادت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے موقع پرعزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جوجمعرات 23ذیقعد کو پورے ملک میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ امریکہ بھارت اسرائیل کے استعماری ثلاثہ کے گلے میں ہڈی بن کر اٹکا ہوا ہے پاکستان کے ازلی دشمن بھات نے پاکستان کی ترقی و استحکام کے اس عظیم منصوبے کو تار تار کرنے کیلئے شیطانی منصوبوں کاجال بچھارکھا ہے جس میں توہین رسالت اور پاکیزہ ہستیوں کی شان میں آئے دن ہونیوالی گستاخیاں بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ دشمنوں کو ناکام بنانے کیلئے مسلم حکمرانوں کوجراتمندی اور غیرت و حمیت کا مظاہرہ اوراپنے اعمال درست کرنا ہوں گے کیونکہ خدا بھی اس قوم کی حالت نہیں بدلتا جو خوداپنی حالت نہ بدلے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور توہین آمیز حرکات کی سب سے بڑی وجہ نیشنل ایکشن پلان پر صحیح معنوں پر عمل نہ ہونا ہے، کالعدم تنظیمیں آج بھی اپنے سر پرستوں کی چھتری میں دندناتی پھر رہی ہیں اسی لئے آئے روز انسانیت کے دشمن مادر وطن میں دہشت گردی کا وار کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں،اگر ان کیخلاف عملی کاروائی کی جاتی تو بھارت میں حکومتی جماعت کی ترجمان ملعونہ کو توہین رسالت اور کرم ایجنسی کے سلطان گل کو امام عالی مقام کی کمسن دختر حضرت سکینہ سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کاسنگین گناہ کرنے کی جرات نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم متواتر حکومت کو متوجہ کرتے چلے آرہے ہیں کہ شیڈول فور کی آڑ میں دہشت گردوں کے بجائے امن پسندوں کو جکڑا جارہا ہے جس سے ایک طرف حکومت اور ریاست بدنام ہو رہی ہے اور دوسری جانب دہشت گردوں کو ریلیف مل رہا ہے۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام کا نام اسلام کی سربلندی کی ضمانت ہے جن کی بتلائی ہو ئی راہوں پر چل کر اولیائے کرام نے دنیا بھر میں اسلام کے پیغام کو عام کیا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا مادروطن کے تحفظ اور دین کی سربلندی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.