آج کربلا بھی شام کو روتی رہی
کربلائے معلی (ولایت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ) ام المصائب عقیلہ بنی ہاشم نواسی رسول ؐ سیدہ زینب بنت علی ؑ کی یوم شہادت کے موقع پر 15رجب کو کربلائے معلی کی سرزمین نوحہ و ماتم کی صداؤں سے گونجتی رہی ۔
دونوں حرم محسنہ اسلام ناصرہ شریعت ام المصائب کے غم میں سیاہ پوش تھے اور عزائی بینرز ہر جانب آویزاں تھے ۔
۱م المصائب حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کا پرسہ دینے کیلئے تمام دن نواب کربلا امام حسین ؑ اور شہنشاہ وفا حضرت غازی عباس علمدار ؑ کے حرم ہائے قدسیہ پر ماتمی جلوسوں اور عزاداروں کی آمد کا سلسلہ صبح سے شام تک جاری رہا۔
کربلا کی ماتمی انجمنوں اور مواکب کی طرف سے نکالے گئے ان عزائی جلوسوں میں اہل کربلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی کہ جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے امام حسین (علیہ السلام) اور حضرت عباس (علیہ السلام) کے روضہ مبارک میں پہنچے اور ان کے بھائیوں کو حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی شہادت کا پرسہ پیش کیا اور ان کے مصائب اور قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ماتم و عزاداری برپا کی۔
![](https://walayat.net/wp-content/uploads/2024/02/15rajab-Azadari-1024x682.jpg)
![](https://walayat.net/wp-content/uploads/2024/02/15rajab-Azadari2-1024x682.jpg)
![](https://walayat.net/wp-content/uploads/2024/02/15rajab-Azadari3-1024x682.jpg)
![](https://walayat.net/wp-content/uploads/2024/02/15rajab-Azadari4-1024x682.jpg)
![](https://walayat.net/wp-content/uploads/2024/02/15rajab-Azadari5-1024x682.jpg)
![](https://walayat.net/wp-content/uploads/2024/02/15rajab-Azadari6-1024x682.jpg)
![](https://walayat.net/wp-content/uploads/2024/02/15rajab-Azadari7-1024x682.jpg)
![](https://walayat.net/wp-content/uploads/2024/02/15rajab-Azadari8-1024x682.jpg)
![](https://walayat.net/wp-content/uploads/2024/02/15rajab-Azadari9-1024x682.jpg)
خدام کا جلوس
کربلائے معلی روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نے ام المصائب حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی شہادت کا اھل بیت اطہار علیھم السلام کو پُرسہ پیش کرنے اور اس المناک دن کے احیاء کے لئے ایک ماتمی جلوس نکالا۔
یہ جلوس عزاء روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے برآمد ہوا اور مابین الحرمین سے ہوتا ہوا روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام پہنچا کہ جہاں دونوں مقدس حرموں کے خدام نے مل کرامام العصر والزمان(عجّل الله تعالى فرجه الشريف) و مراجع عظام کو حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی شہادت کا پرسہ پیش کیا اور ان کے مصائب پر گریہ و ماتم کیا۔
اس ماتمی جلوس کا اختتام روضہ مبارک امام حسین(ع) کے صحن میں ایک مجلس عزاء پہ ہوا جس میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی حیات مبارکہ، کربلا کے المناک سانحے میں آپ پر ڈھائے جانے والے مظالم اور مصائب، آپ کے صبر، ظلم و استبداد کے خلاف جرات بہادری اور عزم و استقلال کے ساتھ ڈٹ جانے اور اسلام کو حیات نو بخشنے اور اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں تک اپنا پیغام پہنچانے میں آپ کے کلیدی کردار کے بارے میں بات کی گئی۔ اس مجلس عزاء میں زائرین کرام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
![](https://walayat.net/wp-content/uploads/2024/02/15-rajab-1024x682.jpg)
![](https://walayat.net/wp-content/uploads/2024/02/15-rajab-2-1024x682.jpg)
![](https://walayat.net/wp-content/uploads/2024/02/15-rajab-4-1024x682.jpg)
![](https://walayat.net/wp-content/uploads/2024/02/15-rajab-5-1024x682.jpg)
![](https://walayat.net/wp-content/uploads/2024/02/15-rajab-6-1024x682.jpg)
![](https://walayat.net/wp-content/uploads/2024/02/15rajab-3-1024x682.jpg)