چانکیہ نگر میں کوئی مسجد گوردوارہ گرجا محفوظ نہیں، قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

بابری مسجد کی تاراجی نے بھارتی جمہوریت پر سیاہی مل دی، چانکیہ نگر میں کوئی مسجد گوردوارہ گرجا محفوظ نہیں، آغا حامد موسوی
عالمی برادری مذہبی جنونیت کے سب سے بڑے مرکز کے خلاف اقدامات اٹھائے، اکانومسٹ کی رپورٹ مکمل چارج شیٹ ہے
بھارت ہمسایہ ممالک سے متواتر چھیڑ چھاڑ کرکے امن کے ساتھ کھیل رہا ہے، دہشت گردی کے ثبوتوں نے مکروہ چہرہ دنیا پر آشکار کردیا
مکتی باہنی کا رکن ہونے کے ناطے نریندر مودی آج بھی پاکستان کی سلامتی پر حملہ آور ہے، مسلم فرمانروا عالم اسلام کواستعماری و صیہونی عزائم سے بچائیں
حیدری ؑشجاعت کے امین میجر شبیر شریف کا خون قوم کو دشمن کے سامنے ڈٹے رہنے کا درس دے رہا ہے، ٹی این ایف جے کشمیر کے وفد سے خطاب

اسلام آباد( ولایت نیوز)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ بابری مسجد کی تاراجی نے بھارتی جمہوریت پر سیاہی مل دی، چانکیہ نگر میں کوئی مسجد گوردوارہ گرجا محفوظ نہیں عالمی برادری مذہبی جنونیت کے سب سے بڑے مرکز بھارت کے خلاف اقدامات اٹھائے اکانومسٹ کی رپورٹ بھارت کیخلاف مکمل چارج شیٹ ہے،بھارت ہمسایہ ممالک سے متواتر چھیڑ چھاڑ کرکے علاقائی امن کے ساتھ کھیل رہا ہے آئی ایس پی آر کے فراہم کردہ بھارتی دہشت گردی کے ثبوتوں نے ایک بار پھر مودی کا مکروہ چہرہ دنیا پر آشکار کردیا ہے،مکتی باہنی کا رکن ہونے کے ناطے نریندر مودی آج بھی پاکستان کی سلامتی پر حملہ آور ہے، مسلم فرمانروااپنی حکمرانیاں بچانے کی فکر سے باہر نکلیں متحد ہو کر عالم اسلام کواستعماری و صیہونی عزائم سے بچائیں،حکومت اپوزیشن ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی تگ و دو کے بجائے قوم وملک کے اہم مسائل پر توجہ دیں، حیدری ؑشجاعت کے امین میجر شبیر شریف جیسے سپوتوں کا خون قوم کو دشمن کے سامنے ڈٹے رہنے کا درس دے رہا ہے۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے ٹی این ایف جے کشمیر کونسل کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ بھارت نے چانکیہ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے حیدر آباد جوناگڑھ مناواد کے ر علاقے جوتقسیم ہند کے فارمولے کے تحت پاکستان کا حصہ بننے تھے پر اس دعوے کے ساتھ کہ یہ ہندو اکثریتی علاقے ہیں قبضہ جمالیا لیکن اسی اصول کے برعکس مسلم اکثریتی کشمیر کے بڑے حصے پر تسلط جمالیا اور آج بھی مقبوضہ کشمیر دنیاکے سب سے بڑے جیل خانے کا منظر پیش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت آج بھی تمام پڑوسی ممالک کو کمزور کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جن میں پاکستان سرفہرست ہے اور متواتر پاکستان کے خلاف نت نئے محاذ کھولتا رہتا ہے، 3بار پاکستان پر حملہ کیا آدھا ملک ہتھیا لیا دریاؤں کا پانی روک کرمتواتر آبی جارحیت کررہا ہے، دہشت گردوں کی پرورش کرکے پاکستان کا انگ انگ زخمی کرتا رہا اور آج سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے سازشوں کا جال پھیلا چکا ہے۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ بھارت پاکستان کی شرافت کو کمزوری سمجھتا رہا ہے، دہشت گردانہ سرگرمیوں کو پروان چڑھا کر الزام پاکستان پر دھرتا رہا ہے، پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کے مضبوط شواہد عالمی قیادتوں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوپیش کردیئے ہیں جس سے پہلی بار عالمی برادری بھارتی دہشت گردی پر تشویش میں مبتلا ہو گئی ہے، کلبھوشن نیٹ ورک کا بے نقاب ہونا بھارتی دہشت گردی کا سب سے بڑاثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوآئی سی میں کشمیر پر بحث نہ ہونے کو بھارت اپنی کامیابی قرار دے رہا تھا لیکن اوآئی سی اجلاس کی قرارداد نے بھارت کو پھر خفت سے دوچار کر دیا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت بحال کرنے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیاہے، بھارت نے گلگت بلتستان کے بارے میں بھی جھوٹے پروپیگنڈے سے اپنا تاثر قائم کرنے کی کوشش کی جس میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ ازلی دشمن بھارت کی سیاہ کاریوں کو بے نقاب کرنے کیلئے بیرون ملک سفارتوں کو مزید فعال کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.