ضیائی مارشل لاء کی پیشکش کو پاؤں تلے روندنے والی حسینی محاذ کی بہادر مجاہدہ کی مجلس چہلم

ولایت نیوز شیئر کریں

شہید فقہ جعفریہ حسینی محاذعزاداری راولپنڈی سید صفدر علی نقوی کی بیوہ کی رسم چہلم
خانوادہ کے زیر اہتمام قرآن خوانی و اجتماعی دعا میں علمائے کرام اور زندگی کے مختلف شعبوں کی شخصیات نے شرکت
صفدر نقوی کی شہادت پرمرحومہ کا صبر و استقامت قابل تحسین ہے، قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کا اظہار تعزیت

راولپنڈی (ولایت نیوز ) شہید فقہ جعفریہ حسینی محاذعزاداری راولپنڈی سید صفدر علی نقوی کی بیوہ مرحومہ کی رسم چہلم ادا کردی گئی۔

اس موقع پر امام بارگاہ زین العابدین سیٹلائٹ ٹاؤن میں خانوادہ شہید کے زیر اہتمام قرآن خوانی و اجتماعی دعا کی گئی جس میں علمائے کرام اور زندگی کے مختلف شعبوں کی شخصیات نے شرکت کی. مفتی باسم عباس زاہری نے دعا اور فاتحہ خوانی کرائی.

بعد ازاں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید قمر حیدر زیدی نے کہا کہ مرحومہ کنیز جناب سیدہ اور مولا مظلوم کربلا کی عزادار تھیں جنہوں نے ملت جعفریہ کے حقوق کے لیے حسینی محاذ راولپنڈی کے 8 ماہ کے پرامن ایجی ٹیشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے راولپنڈی کے بزرگ عزادار اور قومی کارکن سید صفدر علی نقوی کی شہادت کے موقع پر بڑے عزم اور حوصلے کا مظاہرہ کیا جو خواتین کے لیے قابل تقلید ہے. انہوں نے کہا کہ مرحومہ تمام زندگی غمِ حسین منانے میں مصروف رہیں۔

علامہ قمر زیدی نے خانوادہ شہید کو قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی جانب سے سپاس تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

مجلس سے مفتی باسم عباس زاہری نے بھی خطاب کیا جبکہ سلام گزار شیخ وسیم عباس، زین العابدین کاظمی تھے۔ اسپیکر ٹی این ایف جے سید بو علی مھدی نے نظامت کی۔ مات

می سنگت ولایت علی سید اڈہ، ماتمی سنگت صدائے زینب گریسی لائن اور ماتمی سنگت سید سخی شاہ چن چراغ کے نوحہ خوانوں نے نوحہ خوانی اور ماتمداری کی۔ ٹی این ایف جے اور ذیلی شعبہ جات کے اکابرین نے رسم چہلم میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یا درہے کہ حسینی محاذ کے دوران جب شہید صفدر علی نقوی نے جام شہادت نوش کیا تو ضیاء الحق کی مارشل لاء حکومت نے شہید کے خانوادہ کو بہت زیادہ ترغیبات دیں اور مال و زر سے لدے فرستادوں کے ذریعے بھرپور کوشش کی کہ شہید کا جنازہ حسینی محاز پر ادا کرنے کے بجائے حکومتی کارندوں اور کچھ آستین کے سانپوں کے حوالے کردیا جائے لیکن شہید کی بہادر بیوہ نے مارشل لائی حکومت کی ترغیبات اور پیشکش ٹھکراتے ہوئے واضح اعلان کیا کہ شہید کے وارث قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی ہیں اور ہم ان کے خون کا سودا ہر گز نہیں ہونے دیں گے ہم سنت سیدہ زینبؑ پر عمل کرتے ہوئے شہید کے خون کی لاج بچائیں گی اور آخری دم تک اسی عظیم مورچے کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گی ۔

شہید کی کم سن دختران نے اپنی بہادر والدہ کے ہمراہ مختلف مقامات پر جا کر مجالس کے دوران تقریریں کیں جسے سے قوم کے جو ش و ولولے میں مزید اضافہ ہو جاتا ۔ شہید صفدر علی نقوی و اشرف علی رضوی شہید کے خانوادوں کی استقامت حسینی محاذ ایجی ٹیشن کا درخشاں باب ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.