کم سن بچوں کا بڑا احتجاج ۔دینہ میں مختارجنریشن کی منفرد بقیع ریلی

ولایت نیوز شیئر کریں

کم سن بچوں کا بڑا احتجاج  ۔دینہ میں مختار جنریشن کی منفرد بقیع ریلی

دینہ (ولایت نیوز رپورٹ ۔سیدزین نقوی ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شا ہ موسوی کال پر دنیا کے گوشے گوشے میں انہدام جنت البقیع کے دل سوز سانحہ کے خلاف احتجاج کیا جاتا ہے اور دن بدن یہ احتجاج اور اس کی دھمک میں اضافہ ہوا چلا جا رہا ہے ؛لیکن جو منفرد احتجاج ایک طویل عرصے سے دینہ میں مختار جنریشن کے بچے کرتے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی ۔

اس سال بھی 8شوال کو کم سن بچوںکی ماتمی ریلی کا آغاز داتا چوک منگلا روڈ سے ہوا جو جی ٹی روڈ پر پہنچ کرجلسہ کی شکل اختیار کرگئی ۔جس سے کم سن بچوں نے خطاب کیا اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ اسلام کے محسنوں کے مزارات کو بحال کیا جائے ۔

بچوں کا جذبہ دیکھ کر تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد احتجاج میں شامل ہوگئی ۔جب کم سن بچوں نے مظلومہ بقیع سیدہ زہراؑ کے نوحے پڑھے تو ہر آنکھ اشکبار نظر آئی ۔پروگرام کے اختتام پر مختار جنریشن جہلم کے سرپرست اخلاق حسین نقوی نے اختتامی دعا کروائی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.