قائد کا چہلم : آقای موسوی کے مرقد پر چادر پوشی کی پر شکوہ تقریب ؛ مختار فورس و ابراہیم سکاؤٹس کی سلامی

ولایت نیوز شیئر کریں

سربراہ علامہ آغاحسین مقدسی کی علمائے کرام، ملک بھر سے آئے ہوئے عمائدین تحریک کے ہمراہ جامعہ المرتضیٰ میں مرقد قائد پر چادرپوشی
انتہا پسندی کی سازشیں آغا حامد موسوی کے حسینیؑ جادہ پر چل کر ناکام بنادیں گے،آغاحسین مقدسی
قائد ملت جعفریہ کے مشن پر ثابت قدم رہنے، پیغام اتحاد و اخوت کو عام کرنے کیلئے پوری قوت صرف کرنے کے عہد کا اظہار کیا
آغاسیدحامدعلی موسوی ہمیشہ قائد رہیں گے ، عقا ئد و نظریات کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،سربراہ ٹی این ایف جے کامرقد قائد کاپر عزم کااظہار
ٹی این ایف جے ، ذیلی شعبہ جات کے عہدیداران ، کارکنوں نے” باطل کے ایوانوں میں ،زلزلہ ہے موسوی“،یا ثاراة الحسین لبیک یا حسین ؑ کے نعرے بلند کیے

اسلام آباد(ولایت نیوز )تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے سرپرست اعلیٰ سپریم شیعہ علماءبور ڈ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی ؒ کے چہلم کے موقع پرعلمائے کرام، ذاکرین عظام، بانیان مجالس، لائسنسداران ، ماتمی سالاروں، ملک کے مختلف شہروں سے آنے والے دینی، سیاسی، سماجی اور قومی رہنماوں کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ جامعہ المرتضیٰ جی نائن فوراسلام آباد میں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے مرقد پر چادرپوشی ، فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خانوادہ سے اظہار تعزیت کیا۔

آغاسیدحسین مقدسی نے قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے مشن پر ثابت قدم رہنے اور انکے پیغام اتحاد و اخوت کو عام کرنے کیلئے پوری قوت صرف کرنے کے عہد کا اظہار کیا۔

انہوں نے قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کو سپاس تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ولایت علی ؑ،عزائے حسین ؑ ،حرمت سادات ،احترام مرجعیت اور مرکزیت کے اصولوں پر قائد محترم نے کوئی آنچ نہیں آنے دی اور ٹی این ایف جے کا ہر کارکن اور قوم کا ہر فرد ان کے ان اصولوں کو حب الوطنی کی بنیاد پر اپنے ایمان کی اساس قراردیکر امانت و دیانت کےساتھ عملی جدوجہد جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہاکہ آغا حامد موسوی تمام مکاتب میں یکساں احترام کی نظر سے دیکھے جاتے تھے،وہ دہشتگردی کے خلاف مضبوط آواز تھے،انہوں نے کہاکہ آغا حامد موسوی سنی شیعہ وحدت کی علمبردار تھے جنہوں نے پاکستان میں سنی شیعہ اتحاد کے خلاف ہر سازش کو اپنے پیغام اخوت سے ناکام بنایا۔

انہوں نے کہاکہ آغا حامد موسوی نے 38 سال تک ملت جعفریہ کی قیادت کی اور ضیاءالحق کے خلاف آٹھ ماہ تک حسینی محاذ ایجی ٹیشن کے ذریعے مارشل لا حکومت کی جانب سے عزاداری اور میلا کے جلوسوں پر لگائی جانے والی پابندی کو ناکام بنایا۔انہوںنے اپنے اس عزم کودہرایاکہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی ہمیشہ قائد رہیں گے۔

اس موقع پرٹی این ایف جے کے بزرگ رہنماسیدمظہرعلی شاہ ایڈووکیٹ ،،ایم ایف کے سپرپرست اعلیٰ سردارعبادت حسین شاہ ،فرزندان قائدآغاسیدمحمدمرتضیٰ موسوی ایڈووکیٹ ، آغاسید علی روح العباس موسوی ایڈووکیٹعلامہ سیدثقلین علی بخاری ، علامہ سیدشبیہ الحسن کاظمی ، علامہ سیدتصورنقوی ، علامہ راجہ بشارت امامی ، ،علامہ سیدموسیٰ رضاالحسینی، علامہ اصغرعلی نقوی ، کرنل ایس ایچ کاظمی ، علامہ سیدکاظم رضاکاظمی ،زوارجاویدعلی مٹھانی ،چویدری مشتاق حسین ، بوعلی مہدی، سیدحسن کاظمی اوردیگررہنمابھی موجودتھے ۔

اس موقع پرٹی این ایف جے ، ذیلی شعبہ جات کے عہدیداران ، کارکنوں نے باطل کے ایوانوں میں ،زلزلہ ہے موسوی،یا ثاراة الحسین لبیک یا حسین ؑ کے نعرے بلند کیے۔ہر آنکھ اشکبار اور سوگوار تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.