قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ کا چہلم : روح پرور اجتماع ،مجلس و ماتم ؛ ماتمی عزاداروں کا راہِ قائد پر ثابت قدم رہنے کا عہد

ولایت نیوز شیئر کریں

پاسداری عقیدہ ووطن کیلئے قائدملت جعفریہ آغا سیدحامد موسوی کے چھوڑے ہوئے نقوش پر ثابت قدم رہیں گے۔ چہلم کااعلامیہ
آغا حامد موسوی کی ذات پاکستان پر اللہ کی نعمت تھی ،شیعہ سنی یکجا ہوکر دشمن کی سازشوں کو ناکام دیں گے۔ آغاسیدحسین مقدسی
شیرازمیں مزار شاہ چراغ ؒ پردہشت گرد حملہ عالمی سازش کاشاخسانہ ہے ، پاکستان کے ایٹمی قوت پرہونے پر امریکی صدر کا بیان مسترد کرتے ہیں
شیطانی قوتیں نظریہ اساسی کو مٹا کر قوم کو بے روح کرنا چاہتی ہیں، ولایت علی ع ختم نبوت کی دلیل ہے، کامیابی کی کنجی راہ حسینیت ؑہے
میلادالنبی ،ولائے علیؑ ، عزاداری ، حرمت سادات ، احترام مرجعیت اورمرکزیت کے فروغ کیلئے جدوجہدجاری رہے گی۔ سربراہ ٹی این ایف جے کاچہلم کے اجتماع سے خطاب
علمائے کرام ،ذاکرین ، واعظین ، ٹی این ایف جے کارکنان ،عزاداروں ، بانیان مجالس ، ماتمی سالاروں اورمختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی
مجلس سے علامہ سیدقمرزیدی ، علامہ اظہرحیدری ، علامہ اصغر نقوی ، ، ذاکر غلام عباس جپہ ،ذاکر عون صابر بہل، ذاکر عباس رضاجھنڈوی اور دیگر ذاکرین کا خطاب کیا

راولپنڈی( ولایت نیوز)سرپرست اعلیٰ سپریم شیعہ علماءبور ڈ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی ؒ کے چہلم کے سلسلہ میں ملک گیر اجتماع ہیڈکوارٹرز مکتب تشیع علی مسجد سیٹلائیٹ ٹاون راولپنڈی منعقدہوا جس میں علمائے کرام ،ذاکرین ، واعظین ، مذہبی ، سیاسی وسماجی رہنماﺅں اورملک بھرسے ٹی این ایف جے کارکنان ،عزاداروں ، بانیان مجالس ، لائسنس داران ، ماتمی سالاروں، وکلا، تاجربرادری اورمختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔

اس موقع پرقرآن خوانی ،دعائیہ اجتماع اورمجلس عزاکاانعقاد بھی کیاگیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے نومنتخب سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نظریہ اساسی کے تحفظ کیلئے آغا حامد موسوی کے خط پر قائم رہیں گے،طاغوتی قوتیں آغا حامد موسوی کی ذات سے خوف کھاتی تھیں،آغا حامد موسوی کی ذات پاکستان پر اللہ کی نعمت تھی ،شیعہ سنی یکجا ہوکر دشمن کی سازشیں کو ناکام دیںگے،انہوں نے ایران کے شہرشیرازمیں مزار شاہ چراغ ؒ پردہشت گرد حملے کی مذمت کی اور اس سانحہ کو عالمی شازش قراردیا۔ انہوں نے پاکستان کے ایٹمی طاقت پر امریکی صدر کا بیان مسترد کرتے ہیں، انہوں نے ذاکر نوید عاشق بی اے کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہحکومت دہشتگردی کے پس پردہ عناصر کوبے نقاب کرے ، ماسٹر مائنڈ کو بھی کیفرِ کردار تک پہنچایاجائے۔

علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاکہ آغا حامد موسوی جو نقوش چھوڑے اس پر ثابت قدم رہیں گے،آغا حامد موسوی نے پاکستان میں خانہ جنگی کی سازش کو ناکام کیا۔ انہوں نے کہاکہ ولایت علی ع ختم نبوت کی دلیل ہے،شیطانی قوتیں نظریہ اساسی کو مٹا کر قوم کو بے روح کرنا چاہتی ہیں،آغا حامد موسوی نے ساری زندگی عقیدہ ووطن کے تحفظ کیلئے بسر کی،۔

انہو ںنے کہاکہ کامیابی کی کنجی راہ حسینیت ہے جو بھی دین مصطفی ص کی نصرت کرے بقا و دوام پاتا ہے، شہدائے کربلا نے نصرت دین کیلئے لازوال کردار ادا کیا۔ قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے فرزندان آغاسیدمحمدمرتضیٰ موسوی ایڈووکیٹ ، آغاسیدعلی روح العباس موسوی کی خاندانی دستاربندی کی گئی ۔

جبکہ چہلم کمیٹی کے کنوینر حاجی مختارشاہ نے چہلم میں شرکت اورتعزیت کرنے والے تمام مذہبی ، سیاسی سماجی حلقوں کی مقتدرشخصیات سے دلی اظہارتشکرکیا۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ سیدقمرحیدرزیدی نے قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے 38سال دورقیادت کومکتب تشیع کیلئے آبرومندی ،شیعہ سنی اتحاداوردین ووطن کے خلاف سازشوں کوناکام بنانے ، میلادالنبی ،ولائے علیؑ ، عزاداری مظلوم کربلا ، حرمت سادات ، احترام مرجعیت اورمرکزیت کے فروغ کیلئے تاریخ کاسنہری باب قراردیا۔

اس موقع پر جاری کئے گئے اعلامیہ میں باورکرایاگیاکہ ملک میں انسداددہشت گردی کیلئے آقای موسوی کاپیش کردہ موسوی امن فارمولہ ، کالعدم گروپوں کی بیرونی امدادپرپابندی لگانے کامطالبہ ، مسلمہ مکاتب سے متصادم قوانین ، متنازعہ نصاب تعلیم اورعزاداری پرپابندیاں مستردکرنے کاحامدموسوی موقف قوم وملک کیلئے بہترین گائیڈ لائن ہے جس پر ثابت قدم رہتے ہوئے قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی وضع کردہ پالیسی پرامانت ودیانت کے ساتھ قوم ثابت قدم رہے گی اورتحریک نفاذفقہ جعفریہ اپنے عظیم قائدکے نقش قدم پرچلتے ہوئے وطن دشمن قوتوں کی ہرسازش کوناکام بنادیں گے ۔

مجلس عزامیں بزم ذاکرین کی نمائندگی ذاکر ذریت عمران شیرازی نے کی اوراعلان کیاکہ قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی بصیرت افروزقیادت کے رہنمااصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے پاکیزہ مشن کیلئے پرچم حسینت ؑ کوہرحال میں بلندرکھیں گے اورکسی قسم کی قربانی پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

مجلس سے علامہ اظہرعباس حیدری ، علامہ اصغرعلی نقوی ،ذاکر عون صابر بہل ذاکر غلام عباس جپہ ، ذاکر عباس رضاجھنڈوی ، ذاکر چوہدری ذوہب ، ذاکر یاسرغفار کوثر ، ذاکر فرخ عباس بخاری ، ذاکر زین عباس علوی ، ذاکر ذیشان عالم ،ذاکر ساجدعلی ساجد، شوکت نیئر، ملک مدثرعباس اور دیگر ذاکرین نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پرمختلف علمائے کرام نے دعاکیلئے سورتوں اورآیات کلام پاک کی تلاوت کی جبکہ مفتی باسم عباس زاہری نے مصائب خوانی اوراجتماعی دعاکرائی۔

مجلس عزا کے اختتام پر ماتمداری ہوئی جس میں بیسیوں ماتمی تنظیموں نے شرکت کی عالمی شہرت یافتہ نوحہ خواں کاظمی برادرز ، صدائے بیت الحزن، انجمن تبلیغ ماتم شبیرؑ، سمیت پنجاب کے معروف ماتمی دستوں و سوزخوانوں نے مجلس و ماتم حسین ؑ کرکے مشن ولا و عزا کے عظیم مبلغ و مروج آغا سید حامد علی شاہ موسوی ؒ کو خراج پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.