فتنہ خوارج و فتنہ ہندوستان کا علاج کیا
اسلام آباد(ولایت نیوز) مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے بلوچستان میں بھاری سپانسرڈ دہشت گرد حملوں کیخلاف یوم یکجہتی محافظین وطن کی مناسبت سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ وطن کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
مقررین نے واضح کیا کہ فتنہ خوارج اور فتنہ ہندوستان کا واحد علاج ضرب حیدری ؑ ہے ۔
