خطوط موسوی پر گامزن رہتے ہوئے آمدہ محرم الحرام مرکز تشیع سے جاری ہونے والے ضابطۂ عزاداری پر بھرپور عملدرآمد کیا جائے گا۔

ولایت نیوز شیئر کریں

قائد ملت جعفریہ نے ساری زندگی عقیدۂ دین و وطن کے تحفظ میں بسر کی، عارف زیدی

آقائے موسوی کے پاکیزہ کردار کے نقوش ملت جعفریہ کی کامیابی و کامرانی کیلیے مینارۂ نور ہیں، عارف زیدی

پشاور (ابا مسلم زیدی) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی و سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ آغا سید حسین مقدسی کے اعلان پر 25 تا 27 ذوالحج ایام ترویج افکار موسوی کی مناسبت سے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی کی چوتھی برسی کے موقع پر مختار آرگنائزیشن ضلع پشاور کے زیرِ اہتمام ایک مجلس عزا صوبائی دفتر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ و امام بارگاہ ماسٹر غلام حیدر خان رسی وٹاں پشاور میں منعقد ہوئی۔مجلس کا آغاز مختار جنریشن کے نقیب مہدی نے تلاوت حدیث کساء سے کیا۔ مجلس میں نقیب مہدی، فیضیاب علی، سردار حسن، نعلین عباس میر، حیدر عباس قزلباش، سجاد علی کربلائی، گل بادشاہ نقوی شاعر اہلبیت استاد سبز علی شہزاد نے گلہائے عقیدت پیش کیے جبکہ قبلہ میر علی عارف زیدی نے مجلس عزا سے خطاب کیا اور اور آقائے موسوی کی ذندگی کے اہم گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں ملت جعفریہ کی کامیابی و سرخروئی کیلیے مینارۂ نور قرار دیا انہوں نے کہا کہ آقائے موسوی نے اپنی تمام زندگی تحفظ عقیدۂ دین و وطن میں بسر کی۔ شرکاء مجلس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آقائے موسوی کے خطوط پر گامزن رہتے ہوئے آمدہ ایام عزائے حسینی پر مرکز تشیع علی مسجد سے جاری ہونے والے ضابطۂ عزاداری پر بھرپور عملدرآمد کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.