سندھ کی سرزمین فرزند رسول امام کاظمؑ اور مخدرات عصمت کی توہین پرسراپا احتجاج ،گستاخ کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ

ولایت نیوز شیئر کریں

کراچی (ولایت نیوز) قلندر و بھٹائی کی سرزمین سندھ کے تمام شہروں میں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی کال پر امام موسی کاظم علیہ السلا م اور مخدرات عصمت ؑ کی شان میں گستاخی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔

مظاہروں کا آغاز شب جمعہ کو ہی ہو گیا تھا۔ کراچی عزاخانہ زہراؑ میں ہونے والے احتجاج کی قیادت صوبائی صدر علامہ اصغر نقوی نے کی جس میں کراچی کی تمام ماتمی تنظیموں نے بھر پور شرکت کی۔ مارٹن روڈ امام بارگاہ سے بھی ریلی نکالی گئی ۔

لبیک یا امام موسی کاظم علیہ السلام ۔۔۔۔عزاداروں کے فلک شگاف نعرے

خیرپور حیدر آباد شہاد کوٹ شکار پور ہنگورجہ سکھر گھوٹکی جام شورو بدین دادو سمیت تمام شہروں میں احتجاج کے دوران گستاخ رسول ؐ و اہلبئت کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.