ٹی این ایف جے کی جدوجہد رنگ لے آئی ؛عراقی حکومت کی جانب سے پاکستانی زائرین کیلئے ویزا پابندی ختم کرنے کا خیرمقدم

ولایت نیوز شیئر کریں

ٹی این ایف جے کا عراقی حکومت کی جانب سے پاکستانی زائرین کیلئے ویزا پابندی ختم کرنے کا خیرمقدم
زائرین امام حسین کے لئے پروازوں کی بحالی اور سرحد کھولنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں، سید حسن کاظمی
ٹی این ایف جے کے مطالبے پر حکومت پاکستان کا عراقی حکومت سے رابطہ اور زائرین کے مسائل کے حل کی کوششیں لائق تحسین ہیں
زائرین کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے
سیلاب کے متاثرین کی امداد کیلئے ہر پاکستانی بلاتفریق مذہب و مکتب ایستادہ ہے۔ سیکرٹری تعلقات عامہ کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ( )تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سیکرٹری تعلقات عامہ سید حسن کاظمی نے عراقی حکومت کی جانب سے پاکستانی زائرین کیلئے ویزا پابندی کے خاتمے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے مطالبے پر حکومت پاکستان کا عراقی حکومت سے رابطہ اور زائرین کے مسائل کیلئے اقدامات لائق تحسین ہیں۔

یاد رہے کہ ٹی این ایف جے پولیٹیکل سیل کے چیئرمین ذوالفقار علی راجہ مسلسل زائرین کے مسائل کے حل کیلئے مسلسل وزارت داخلہ کے حکام سے مربوط رہے بالآخر پاکستانی وزیر داخلہ کی عراقی وزیر ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو رابطہ کیا جس کے نتیجے میں عراقی وزیر داخلہ نے  ویزا درخواستوں پر فوری عملدرآمد اور تعداد میں اضافے اور اربعین کیلئے خصوصی ویزا پرمٹ جاری کرنے کا حکم جاری کردیا۔

عراقی حکومت کی جانب سے زائرین کے مسئلے پر پیش رفت پر اپنے ردعمل میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مرکزی رہنما حسن کاظمی نے کہا کہ زائرین امام حسین کیلئے پروازوں کی بحالی اور سرحد کھولنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں، چہلم شہدائے کربلا پر ایران و عراق جانے والے زائرین کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے مشاورت سے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے، حکومت پاکستان زائرین کیلئے سفری سہولیات یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے۔

حسن کاظمی نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اور عالمی برادری کی جانب سے سیلاب زدگان کی بھرپور امداد اور بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا انسانیت دوستی کے اسی لازوال درس کی تعمیل ہے جو دین اسلام کا خاصا ہے، لازم ہے کہ ملک کو حاصل ہونے والے امدادی فنڈ کا حساب کتاب درست اور شفاف رکھا جائے تاکہ قوم و ملک کے وقار میں اضافہ ہو، قائد اعظم محمد علی جناح عشق رسول ؐاور ولائے محمد و آل محمدؐ سے سرشار اور بلند باکردار رہنماء تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوارکو مختارآرگنائزیشن کے مرکزی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.