تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی رہنماؤں کی ضریح مولا امیر المومنین امام علی علیہ السلام پر حاضری

ولایت نیوز شیئر کریں

کراچی (ولایت نیوز)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی صدر علامہ سید اصغر علی نقوی نے وفد کے ہمراہ شبیہہ ضریح مولا امیر المومنین امام علی علیہ السلام امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ پر حاضری دی۔

امام بارگاہ کے ٹرسٹیز اور انتظامیہ نے ٹی این ایف جے رہنماؤ ں کا استقبال کیا۔

اس موقع پر صوبائی نائب صدر علامہ سید علی عرفان عابدی،سینیئر نائب صدر مخدوم سید سبط حسن نقوی،ایڈیشنل سیکریٹری جنرل جنرل ملک مظہر عباس، صدر کراچی ڈویزن سید بدر علی ترمذی، سیکریٹری نشر و اشاعت ملک جاوید عباس،صؤبائی نائب صدر مختار آرگنائزیشن برادر ثقلین جمیل،صوبائی سیکریٹری جنرل مختار آرگنائزیشن ایڈوکیٹ سید صفدر رضوی،مخدوم سید کاظم علی شاہ نقوی بخاری،کمانڈر مختار فورس والنٹیئر کراچی ڈویزن سید عسکری زیدی، ڈپٹی کمانڈر مختار فورس والنٹیئر سید وجیہہ زیدی اور دیگرتنظیمی رہمنا بھی صوبائی صدر کے ہمراہ تھے ۔

ٹرسٹیز حضرات نے صوبائی صدر سے آمدہ محرم الحرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اورصوبائی صصدر نے عزاداروں و منتظمہ کو یقین دلایا کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام مقصد حیات ہے اس لیے ایام عزا میں کسی قسم کا بھی کوئی مسئلہ درپیش ہو تو تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کو آپ صف اول میں پائیں گے ۔

امام بارگاہ انتظامیہ نے محرم الحرام میں سکیورٹی کے حوالے سے مختار فورس والنٹیئر کی خدمات کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.