اہل قطیف کی گردن زدنی نے اہل اسلام کے دل چھلنی کردیئے اقوام متحدہ اوراوآئی سی کہاں ہیں؟سلمان حیدر کا خون اپیکس کمیٹی کے دعووں کا منہ چڑا رہا ہے، قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

عقیدے کے اختلاف پر گولیوں سے بھون ڈالنا اورحقوق مانگنے والوں کے سر قلم کردینا عالم اسلام کے زوال کی نشانیاں ہیں، آغا حامد موسوی
اسرائیلی صد رکے دورہ ترکی اور اہل قطیف کی گردن زدنی نے اہل اسلام کے دل چھلنی کردیئے، شیطنت و صیہونیت مسلم ممالک پر اپنے پنجے پھیلا چکی ہیں
اوآئی سی، اقوام متحدہ اورعرب لیگ کہاں ہے؟ اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو او آئی سی لاکھ اجلاس کرلے کوئی طاقت مسلمانوں کو ذلت کے پاتال سے نہیں نکال سکے گی
سانحہ پشاور وکوئٹہ کے شہداء کا کفن بھی میلا نہیں ہوا کہ کراچی کو خون سے رنگین کردیا گیا،سلمان حیدر کا خون اپیکس کمیٹی کے بلند وبانگ دعووں کا منہ چڑا رہا ہے
مسلم حکمران جس روشن خیالی کا مظاہرہ اغیار کے ساتھ کررہے ہیں اس کا عشر عشیر انسانی حقوق کی بحالی پر کر ڈالیں مسلم امہ کے نصف مسائل حل ہو جائیں گے
نیشنل ایکشن پلان امن کی کنجی ہے دشمنوں کے سہولت کاروں پر ہاتھ ڈالے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ محال ہے، ٹی این ایف جے پنجاب کے عہدیداران سے خطاب

اسلام آباد ( ولایت نیوز) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ عقیدے کے اختلاف پر بے گناہوں کو گولیوں سے بھون دینا اورحقوق مانگنے کی پاداش میں کلمہ گویوں کے سر قلم کردینا عالم اسلام کے زوال کی نشانیاں ہیں، اسرائیلی صد رکے دورہ ترکی اور سعودی عرب میں اہل قطیف گردن زدنی کے واقعات نے اہل اسلام کے دل چھلنی کردیئے ہیں،اوآئی سی، اقوام متحدہ اورعرب لیگ کہاں ہے؟

سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی کا کہنا تھا کہ اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو او آئی سی لاکھ اجلاس کرلے کوئی طاقت مسلمانوں کو ذلت کے پاتال سے نہیں نکال سکے گی، شیطنت و صیہونیت مسلم ممالک پر اپنے پنجے پھیلا چکے ہیں سرزمین عرب و حجاز میں بت کدوں کی تعمیر اور اسلامی نشانات کی تحلیل گریٹر اسرائیل ایجنڈے کا حصہ ہے۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ کراچی میں سلمان حیدر کا خون اپیکس کمیٹی کے بلند وبانگ دعووں کا منہ چڑا رہا ہے سلمان حیدر کی ٹاگٹ کلنگ کے مجرموں کو گرفتار کیا جائے، نیشنل ایکشن پلان امن کی کنجی ہے دشمنوں کے سہولت کاروں پر ہاتھ ڈالے بغیر بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں دہشت گردی کے قلع قمع کا تصور ہی محال ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے پنجاب کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ مسلم حکمران جس روشن خیالی کا مظاہرہ اغیار کے ساتھ کررہے ہیں اس کا عشر عشیر بھی اپنے ملکوں میں انسانی حقوق کی بحالی پر کر ڈالیں تو مسلم دنیا کے نصف مسائل حل ہو جائیں گے، اسلام تمام مذاہب کی آزادی کا قائل ہے لیکن اسلام کے دعویدار معاشروں میں سیاسی و مذہبی اختلاف رکھنے والوں کی آواز دبا کر فقط اسلام دشمنوں کو خوش کیا جارہا ہے، مسلم حکمران اپنی انا اور مفادات کے خول میں بند اور دشمن کی سازشوں میں بری طرح گھر چکے ہیں۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ ابھی سانحہ پشاور وکوئٹہ کے شہداء کا کفن بھی میلا نہیں ہوا کہ کراچی کو خون سے رنگین کردیا گیامتواتر دہشت گردی کے سانحات حکومتی رٹ کیلئے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتے ہیں حکومت وقت گزارو پالیسی کو ترک کردے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے موثر اور دوررس اقدامات کرنا ہوں گے، کالعدم جماعتوں کے خلاف بلا رو رعایت کاروائی کرنا ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.