سپیکر ٹی این ایف جے سید بوعلی مہدی کے برادر بزرگ سید طاہر حسین شاہ انتقال کر گئے

ولایت نیوز شیئر کریں


سربراہ تحریک علامہ آغا سید حسین مقدسی کی اقتداء میں نمازِ جنازہ آبائی گاؤں ھری پور ھزارہ میں سپرد خاک

ھری پور(نمائندہ خصوصی) سپیکر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان سید بو علی مہدی کے برادر بزرگ سید طاہر حسین شاہ علالت کے باعث پی او ایف ھاسپیٹل واہ کینٹ میں گزشتہ شب انتقال کر گئے،وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھے۔۔مرحوم کی نماز جنازہ جمعرات کو آبائی گاؤں چنگی باندی ھری پور ھزارہ میں سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ آغا سید حسین مقدسی کی زیر اقتدا ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا،تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر باوا سید فرزند علی شاہ کاظمی المشھدی،ریجنل صدر علامہ سید شبیہ الحسن کاظمی،مرکزی سیکرٹری تعلقات عامہ سید حسن کاظمی، دیگر عہد داران کے علاوہ مختلف مقاتب فکر کے دینی سماجی اور سیاسی رہنما، ماتمی سالاروں اور خاندان و برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.