تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا عالمی ہفتہ عظمت مصطفی ومجتبیٰؑ 23 تا29صفر المظفر’’ منانے کا اعلان

ولایت نیوز شیئر کریں


ہفتہ عظمت مصطفیٰ و مجتبیٰ کے پروگراموں کو منظم و مرتب کرنے کے لیےکمیٹی تشکیل کنوینر سید قاسم علی شاہ جبکہ پروفیسر ثمر الحسن سیکرٹری ہوں گے۔

راولپنڈی( )تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی کاقائم کردہ عالمی ہفتہ عظمت مصطفی ومجتبیٰؑ 23 تا29صفر المظفر’’ منانے کا اعلان کیا ہے۔ ہیڈ کوارٹر مکتب تشیع سے جاری کردہ ہینڈ آوٹ میں کہا گیا ہے کہ راہ مصطفی و مجتبیٰ ؑ امن و آشتی اور عظمت و سربلندی کی راہ ہے جس پر چلتے ہوئے دنیا و آخرت کی سعادت حاصل کی جا سکتی ہے۔ ہینڈ آوٹ میں کہا گیا کہ کائنات کی عظیم ترین ہستی رسول خداؐ اور ان کے مقدس خانوادے کی عظمت و رفعت دنیا کے سامنے آشکار کرنا ہر صاحب ایمان کا فریضہ ہے ، ہفتہ عظمت مصطفیٰ و مجتبیٰ کے پروگراموں کو منظم و مرتب کرنے کے لیے مرکزی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے کنوینر سید قاسم علی شاہ جبکہ پروفیسر ثمر الحسن سیکرٹری ہوں گے۔ ٹی این ایف جے نے اہل اسلام سے اپیل کی ہے کہ اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو قلع قمع کرنے کے لیے دامن مصطفی و مجتبیٰ علیہم السلام سے وابستہ ہو مشاہیر اسلام کی تعلیمات کو عام کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.