سانحہ کوچہ رسالدار پشاور کیخلاف ملک بھر میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے پرامن مظاہرے
سانحہ پشاور کیخلاف ملک بھر میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے پرامن مظاہرے
سانحہ شیعہ جامع مسجدپشاورکیخلاف تحریک نفاذفقہ جعفریہ کا نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین کے دہشتگردی بندکرو، شہیدکی جوموت ہے وہ قوم کی حیات ہے، سنی شیعہ بھائی کے پرجوش نعرے
سانحہ پشاور امریکہ و بھارت کی پالتو کالعدم جماعتوں کی کاروائی اور نااہل حکمرانوں کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے
اسلام آباد( ولایت نیوز)تحریک نفاذفقہ جعفریہ فیڈرل کیپیٹل کونسل کی جانب سے نمازجمعہ کے بعد نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے جناح ایونیو ڈی چوک تک علامہ بشارت حسین امامی، علامہ سیدزاہدعباس کاظمی، علامہ محسن علی ہمدانی، مولانافصاحت نقوی، عماریاسرعلوی کی قیادت جمعہ کو شیعہ جامع مسجدپشاورمیں بدترین دہشتگردی کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ڈی چوک میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ بشارت حسین امامی نے شیعہ جامع مسجد کوچہ سالدارمیں بم دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس مذموم کاروائی کو امریکہ و بھارت کی پالتو کالعدم جماعتوں کی کاروائی قرار دیتے ہوئے نااہل حکمرانوں کے منہ پر زوردار طمانچہ قراردیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کیخلاف فوری سرچ آپریشن کرے،عبادت گاہوں میں موثر سیکورٹی پلان تشکیل دے۔انہوں نے دہشتگردی کا نشانہ بننے والے راہ حسینیت ؑ کے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہوئے عزاداروں پر زوردیا کہ وہ پرامن رہیں اور جلاؤ گھیراؤ‘ہر قسم کی اشتعال انگیزی سے اجتناب کریں کیونکہ اس سے دشمن کے ایجنڈے کی تکمیل ہوگی۔۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سانحہ پشاور کے مجرموں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا دے‘شہداء کے لواحقین کے نقصانات کا ازالہ کرے اور زخمیوں کو علاج معالجہ کی خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں۔علامہ سیدشبیہ الحسن کاظمی، ذوالفقارعلی راجہ، چوہدری مشتاقاورایم ایچ جعفری نے بھی خطاب کیا۔
درایں اثنا ملک بھر میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی جانب سے خونین دہشت گردی کے خلاف تمام شہروں میں پرامن مظاہرے کئے گئے اور حکومت سے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا۔ شاہراہ فیصل کراچی میں مظاہرے کی قیادت بدر علی ترمذی اور دیگر رہنماؤں نے کی .

جی ٹی روڈ گجرات ، جھنگ ڈیرہ غازی خان ، کوہاٹ ، باغ ، سکھر ، حیدر آباد ، خیر پور، دینہ اور دیگر شہروں میں بھی مظاہروں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔