نصاب میں زہر بویا جائے تو خود کش بمبار ہی پھوٹیں گے، آغا حامد موسوی؛ سانحہ پشاور کے خلاف تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے احتجاج کا سلسلہ جاری

ولایت نیوز شیئر کریں

سانحہ پشاور کے خلاف ملک بھر میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مظاہروں کا سلسلہ جاری
خود کش دھماکہ کالعدم جماعتوں سے چشم پوشی کا شاخسانہ؛نصابوں میں عصبیت کا زہر بویا جائے گا تو خود کش بمبار ہی پھوٹیں گے، آغا حامد موسوی
بیرونی ممالک کے تنخواہ دار پاکستان کی بنیادیں اکھاڑنے پر تلے ہیں پاکستان کی سلامتی کے محافظ ادارے ملک کو لیبیا شام بننے سے بچائیں
جب صحن رسالت ؐ میں امام حسینؑ و سیدہ زینب ؑ و عباس ؑ اور کربلا والوں کی آمد پر شادمانی تھی اہل پاکستان کو خون کے آنسو رونے پر مجبور کردیا گیا
انتہا پسندمتواتر زہر اگل رہے ہیں لیکن انہیں روکنے والا کوئی نہیں قائد اعظم کے نام کی مالا جپنے والے قائد اعظم کو گالی دینے پر مہر بلب کیوں ہیں؟
کانفرنسوں، کونسلوں یاکالعدم جماعتوں سے پیغام پاکستان پر دستخط کرالینے سے کبھی امن قائم نہیں ہو سکتا،عبرتناک سزاؤں کے بغیر آگ اور خون کا کھیل نہیں رکے گا
اے پی ایس کے شہیدوں کا حساب لیا جاتا توکوچہ رسالدار مسجد کبھی خون میں نہ نہاتی، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے عہدیداران پر حملے اور متواتر دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن انتظامیہ کاروائی کرنے سے گریزاں ہے
ہم حسین ؑو عباس ؑو الے ہیں اپنے خون سے اسلام و پاکستان کی محافظت کریں گے،شہدائے پشاور کا لہو رائیگاں نہیں جانے دیں گے
اسلام آباد، رولپنڈی، کوئٹہ،کراچی ساہیوال سرگودھا، ملتان، تلہ گنگ چکوال، گجرات سیالکوٹ گوجرانوالہ، لاہور، کوہاٹ، ڈیرہ غازی خان سمیت تمام شہروں قصبوں میں احتجاج

اسلام آباد( ولایت نیوز) سانحہ جامع مسجد کوچہ رسالدار پشاور کے خلاف اتوار 6مارچ کو ملک بھر میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے، جن کے دوران نمازیوں پر خوفناک خود کش حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے سانحہ کو کالعدم جماعتوں سے چشم پوشی کا شاخسانہ قرار دیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیاکہ نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں اڑانے کا سلسلہ بند کیا جائے بیرونی فنڈنگ اور ڈکٹیشن پر ملکی امن کو آگ لگانے والوں پر گرفت کی جائے۔

ہیڈکوارٹر مکتب تشیع میں ٹی این ایف جے کورکمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ جب نصابوں میں عصبیت کا زہر بویا جائے گا تو خود کش بمبار ہی پھوٹیں گے،بیرونی ممالک کے تنخواہ دار پاکستان کی بنیادیں اکھاڑنے پر تلے ہیں پاکستان کی سلامتی کے محافظ ادارے ملک کو لیبیا شام بننے سے بچائیں، انتہا پسندوں کی دیدہ دلیری کی انتہا ہے کہ وہ نمازیوں کے قتل عام کے بعد بھی متواتر زہر اگل رہے ہیں لیکن انہیں روکنے والا کوئی نہیں قائد اعظم کے نام کی مالا جپنے والے قائد اعظم کو گالی دینے پر مہر بلب کیوں ہیں؟۔۔ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہیدوں کے خون کا حساب لیا جاتا تو کوچہ رسالدار کی جامع مسجد کبھی خون میں نہ نہاتی۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ حالات نے ثابت کردیا ہے کہ محض کانفرنسیں کرلینے، کونسلیں بنالینے یا پیغام پاکستان جیسی دستاویزات پر دستخط لے لینے سے کبھی امن قائم نہیں ہو سکتا، دہشت گردوں کو عبرتناک سزائیں دیئے بغیر آگ اور خون کا کھیل نہیں رکے گا۔

انہوں نے کہا کہ امن قائم کرنے والے اداروں میں سنجیدگی کا فقدان ہے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے عہدیداران پر حملے ہوئے انہیں متواتر دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن انتظامیہ کاروائی کرنے سے گریزاں ہے۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ وہ ایام جب صحن رسالت ؐ میں امام حسینؑ و سیدہ زینب ؑ و عباس ؑ اور کربلا والوں کی آمد پر شادمانی تھی اہل پاکستان کو خون کے آنسو رونے پر مجبور کردیا گیا، دنیا یاد رکھے ہم حسین ؑ و عباس ؑو الے ہیں کربلا نے اسلام کو یزیدیت وملوکیت سے بچایا ہم بھی اپنے خون سے اسلام و پاکستان کی محافظت کریں گے،شہدائے پشاور کا لہو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

دراٰیں اثنا ٹی این ایف جے کے ہیڈکوارٹر میں آمدہ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں قصر خدیجۃ الکبری ؑ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت علامہ بشارت امامی، علامہ فخر عابدی اور دیگر رہنماؤں نے کی، راولپنڈی میں سید پور روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ٹی این ایف جے کے سیرٹری جنرل سید شجاعت علی بخاری، آغا سید محمد مرتضی موسوی، علامہ قمر حیدر زیدی اور دیگر رہنماؤں نے کی، ساہیوال سرگودھا میں ہزاروں افراد نے سید انتخاب علی رضا شیرازی، علی رضا کھوکھر ایڈووکیٹ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی،کوہاٹ میں ٹی این ایف جے کے صوبائی صدر غضنفر علی شاہ ایڈووکیٹ، امتیاز علی بنگش کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا،کوئٹہ میں سردار طارق جعفری نے احتجاجی مظاہرہ کی قیادت کی، چکوال اور تلہ گنگ میں احتجاجی مظاہروں کی قیادت سید زین العباس، علامہ مقصود رضا عابد، عابد حیدری اور دیگر رہنماؤں نے کی، لاہور کرشن نگر میں احتجاجی مظاہرہ ہوا جس کی قیادت ذوالفقار حیدر نقوی، عمران حیدر، شباب کاظمی ا ور دیگر رہنماؤں نے کی، گجرات میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت چوہدی لعل خان، چوہدری قمر عباس گھریرا اور دیگر رہنماؤں نے کی،کراچی میں علامہ اصغر نقوی، بدر علی ترمذی، علی عرفان عابدی نے احتجاجی جلسے سے خطاب کیا۔

حیدر آباد، سکھر، مردان، ڈیرہ غازی خان، ملتان، جھنگ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، میرپور خاص، لاڑکانہ، جہلم اٹک، باغ، مظفر آباد، میرپور، کوئٹہ میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.