خوشی سے کھلے چہروں اور آنسوؤں سے جھلمل آنکھوں سے مزین صغیر کربلا کانفرنس؛ نئی نسل کی خطوط اہلبیتؑ پر تربیت کی افادیت کا عزم

ولایت نیوز شیئر کریں

 ٹی این ایف جے کے شعبہ اطفال مختارجنریشن کے زیراہتمام عظیم الشان ”صغیرکربلاکانفرنس کاانعقاد
جنریشن کے بچوں نے شہزادہ علی صغر ؑ کی سیرت پر تقاریر کیں، ملک فخر ڈپٹی نگران اعلیٰ، ثائب علی جعفری مرکزی صدر، سیدکاظم رضاکاظمی کو جنرل سیکرٹری نامزد
حسین ؑ ابن علی ؑ کے ششماہے کی خاموش تبلیغ سے افواجِ یزیدی میں تلاطم برپا ہوگیا، شہزادہ علی اصغر ؑ کی بے زبان مظلومیت کا اثر آج بھی روشن ترین ہے
مادرِ اصغر ؑ حضرت اُم رباب ؑ کی قربانی سے شمع حسینیت ؑ فروزاں ہوگئی۔ کانفرنس سے علامہ بشارت امامی، علامہ باقرنقوی، ناصرکربلائی کاخطاب

اسلام آباد (ولایت نیوز ) تحریک نفاذفقہ جعفریہ کے شعبہ اطفال مختارجنریشن کے زیراہتمام شہزادہ حضرت علی اصغر  ؑکے ولادت پرنور کے سلسلہ میں امام بارگاہ ناصرالعزوارث خان راولپنڈی میں  فقیدالمثال ”صغیرکربلاکانفرنس“ کا انعقاد کیاگیا جس میں کثیر تعدادمیں بچوں نے شرکت کی۔

کانفرنس کی میزبانی اور تمام انتظامات کم سن بچوں نے خود کر رکھے تھے۔

اس موقع پر چھوٹے بچوں نے منقبت خوانی، قصیدہ خوانی اور شہزادہ علی اصغر ؑ کی سیرت پر تقاریر کیں۔

کانفرنس روحانیت سے بھرپور تھی جب کم سن بچے کربلا کے کمسن علی کی شجاعت بیان کرتے تو خوشی کے ساتھ ساتھ کانفرنس کے شرکاء کی آنکھوں میں اشک تیرنے لگتے ۔

کانفرنس کی نظامت ننھے مقرر ثائب علی جعفری کر رہے تھے جو مسلسل شرکاء کا لہو گرماتے رہے ۔

کانفرنس میں والعصر نیوز کی جانب سے تیار کردہ خصوصی ڈاکومینٹری بھی پیش کی گئی جس میں شہزادہ علی اصغر کے فضائل ، مختار جنریشن کے قیام اور بچوں کی خطوط اہلبیت پر تربیت کو اجاگر کیا گیا تھا۔

صغیر کربلا کانفرنس ٹی این ایف جے پاکستان مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے شہزادہ علی اصغر ؑ اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی سیرت وکردار پرروشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ اہلبیت ؑوہ عظیم ہستیاں ہیں جن کی مودت و محبت کو اللہ نے قران حکیم میں اجر رسالت قراردیا ہے۔

علامہ امامی نے باورکراایا کہ عہد امیر المومنین میں امام حسین ؑکا عبد اللہ ہونا سب پر عیاں ہے،مولائے کائنات کی کنیت ابو الحسن تھی اور سید الشہداء امام حسین کو ابو عبد اللہ کہہ کر پکارا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مادرِ اصغر ؑ حضرت اُم رباب ؑ کی قربانی سے شمع حسینیت ؑ فروزاں ہوگئی۔انہوں نے یہ بات زوردیکر کہی کہ دنیا بھر میں برسرپیکار آزادی کی قوتوں کا منبع و سرچشمہ کربلا کی وہ عظیم مائیں ہیں جنہوں نے اپنے ہاتھوں سے بچوں کو تیار کرکے میدانِ کارزار میں بھیج کر اسلام کی نصرت کی۔

علامہ امامی نے باور کرایا کہ پھر میدان کربلا میں فوج یزید نے شہزادہ علی اصغر ؑاور دیگر شیر خوار کمسن بچوں کو شہید کر کے دور جاہلیت اور فرعونیت کی یاد تازہ کر دی۔علامہ سیدباقرعلی نقوی نے کہاکہ حضرت نوح نے 950سال کی تبلیغ میں صرف چند نفوس کے دلوں میں کلمہ توحید داخل کیا اور چند لوگ ایمان سے شرف یاب ہوئے مگر وارث ِانبیاء حسین ؑ ابن علی ؑ کے ششماہے علی ؑ اصغر نے چند منٹوں کی خاموش تبلیغ سے افواجِ یزیدی میں تلاطم برپا کردیا۔زوارالحاج ناصر عباس کربلائی نے کہا کہ اصغر ؑ کی بے زبان مظلومیت کا اثر پوری کائنات میں آج بھی روشن ترین ہے۔۔، ثائب علی جعفری  نے کہا کہ ملک بھر کے اطفال کو جنریشن کے پلیٹ فارم پر لا کر عزمِ علی اصغرؑ سے روشناس کرائیں گے۔

کانفرنس سے سیدزیاف کاظمی، اواب حیدر موسوی ، حسن، حسین، سیداوہاب موسوی، سیدمحمد تغیرت نقوی، سردار علی گوہر جونیئر ، کیف عباس نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر شہزادہ علی اصغرؑ کی ولادت کاکیک بھی کاٹاگیا۔ علامہ سیدوقارنقوی نے اختتامی دعاکرائی۔۔

کانفرنس سے زوار ناصر عباس کربلائی، علی اجود نقوی، اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کِیا۔

اس موقع پر منظور کردہ قراردادوں میں دفاعِ وطن کے لیے ہر قربانی دینے کا عہد دہرایا گیا۔ ایک قرارداد میں کشمیر و فلسطین میں جاری ظلم بربریت کی مذمت کی گئی اور اقوامِ متحدہ سے اپیل کی گئی کہ مظلوموں کی داد رسی کے لیے اپنے وضع کردہ قوانین پر عمل درآمد کرے۔ ایک اور قرارداد میں ہیڈکوارٹر مکتبِ تشیُع سے جاری کسی بھی لائحہ عمل پر لبیک کہنے کے عہد کا اظہار کِیا گیا۔

اس موقع پر ملک فخرعلی خان کو ڈپٹی نگران اعلیٰ جبکہ ثائب علی جعفری کو مرکزی صدر اور سیدکاظم رضاکاظمی کو مرکزی جنرل سیکرٹری نامزدکیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.