گجرات کے شیعہ سنی ہم آواز ہو گئے ، ہر عاشق رسولؐ گھر سے نکلے گا

ولایت نیوز شیئر کریں

کھاریاں (ولایت نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے تحصیل صدر ملک ساجد حسین کے ڈیرہ پر گجرات کے شیعہ سنی عمائدین کیلئے البقیع افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

اجلاس میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے ریجنل رہنما چوہدری اکرم طاہر اور ضلعی صدر چوہدری قمر زمان گھریرہ نے خصوصی شرکت کی ۔

اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر چوہدری قمر زمان گھریرہ نے کہا کہ 8شوال کے احتجاج میں شرکت ہماری شفاعت کا ذریعہ ہے جن ہستیوں کی مظلومیت کا نوحہ ہم نے ساری دنیا کو سنانا ہے فرشتے اس گھر میں آکر چکیاں چلاتے ہیں محمد ؐ و آل محمدؐ کے لجپال گھرانے کی خوشنودی کیلئے اٹھایا گیا کوئی قدم رائیگاں نہیں جاتا۔

چوہدری قمر زمان نے کہا کہ آج بھی بدر کی فضا پیدا کی جائے تو فرشتے قطار اندر قطار اتر سکتے ہیں ۔ جو احتجاج آقای موسوی نے شروع کیا وہ آج پوری دنیا میں پھیل چکا ہے ہر ملک میں ریلیاں نکل رہی ہیں ۔ انہوں نے پروگراموں کو بڑھانے اور پھیلانے پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ حسین مقدسی کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے اپیل کی کہ 8شوال کو ہر عاشق رسول تمام کام کاج چھوڑ کر یوم انہدام جنت البقیع کے پروگراموں میں شامل ہو تاکہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا جائے اور مسلمانان عالم کی غیرت کو جگایا جا سکے ۔

اجلاس سے سید امتیاز رضوی ،  حافظ بشارت حسین ،ڈاکٹر زوار ، ڈاکٹر احسان ، سید دلدار شاہ ، سید فدا حسین ، سید طفیل شاہ اور دیگر عمائدین نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر تمام شیعہ سنی عمائدین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ۸ شوال کو امام بارگاہ کاظمیہ سے برآمد ہو کر جی ٹی ایس چوک تک جانے والی البیع ریلی میں بھر پور شرکت کریں گے۔ اور شان رسالتؐ و اہلبیتؑ و پاکیزہ صحابہ کبارؓ میں ہونے والے توہین کے خلاف بھرپور آواز احتجاج بلند کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.