پونچھ کے شیعہ رہنما کی ٹارگٹ کلنگ ؛ کوئی شیعہ سنی تنازعہ نہیں حکومت قاتلوں کو شکنجے میں جکڑے، صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آزاد کشمیر

ولایت نیوز شیئر کریں

پونچھ آزاد کشمیر (ولایت نیوز)ضلع پونچھ تحصیل عباس پور کے گاوں کوٹ میں دہشت گردوں کی لرزہ خیز واردات میں مقامی شیعہ رہنما سید عزیز حسین شاہ بخاری کو گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا ۔

حملے میں ان کے بھائی سید سخاوت حسین شاہ گولیاں لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئے ۔

یاد رھے اس مقام پر یہ ایک واحد گھر ھے جس پر علم غازی عباس لگا ھوا ھے ۔

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آزاد کشمیر کے صدر سید ساجد حسین کاظمی نے عزیز بخاری کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے آزاد کشمیر پُر امن خطہ ہے جس میں تمام مکاتب مل جل کر رہتے ہیں اس خطے کو فرقہ وارانہ سٹیٹ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جسے کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ساجد کاظمی نے کہا کہعزیز بخاری کے گھر کی خواتین اور بچوں نے مل کر جس طرح دہشت گردوں کو شکنجے میں لے کر پولیس کے حوالے کیا ہم اُن ماؤں بہنوں کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ علاقہ میں کوئی شعیہ سنی تضاد نہیں ہے حکومت اور ضلع پونچھ کی انتظامیہ فل فور گرفتار شدہ دہشت گردوں کے ذریعہ اصل محرکات کو سامنے لا کر ورثہ کو انصاف دلائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.