سیہون میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا ماتمی جلوس ؛ صوبائی صدر علامہ اصغر نقوی کا میڈیا سے خطاب

ولایت نیوز شیئر کریں

سیہون شریف (ولایت نیوز) 20 شعبان المعظم کوسالانہ عزاداری و پرسہ درگاہ حضرت شاہ حسین لعل شہباز قلندر سرکار تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبہ سندھ کے زیر انتظام دھمال چوک سہون شریف سے ماتمی جلوس برآمد کیا گیا ۔

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سندھ کے صدر علامہ سید اصغر علی نقوی نےسالانہ پرسہ داری سخی لعل شہباز قلندر کے موقع پر گولڈن گیٹ پر میڈیا سے کفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اسلام کی تبلیغ کرتے والے سب سے بڑے مبلغ لعل شہباز قلندر کا تذکرہ اور ان کے اجداد اہلبیت اظہار کا ذکر تعلیمی نصاب سے نکالنا اولیاء کرام اور اہلبیت اظہار سے دشمنی اور نظریہ پاکستان سے انحراف ہے جسکی پرزور مذمت کرتے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے دوسرے قدم پر ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ درگاہ لعل شہباز قلندر پر ہوئے والے بم دھماکے کے مجرموں کو سزائے موت دی جائے اور نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کیا جائے۔

ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر پر اختتام پذیر ہوا جہاں انجمن خاتون جنت سہ حیدری دائرہ راولپنڈی نے ماتم داری و زنجیر زنی کی ۔جلوس میں مختار فورس والنٹیئر اور ابرہیم اسکائوٹس کی طرف سے سکیورٹی کے فرائض بطریق احسن سرانجام دیے گئے۔ درگاہ پر قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی کی جانب سے مرکزی و صوبائی عہدیداروں نے چادر پوشی کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.