عزاداری اور وطن سے وفاداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں؛یوم پاکستان پر ٹی این ایف جے کوئٹہ کی ریلی

ولایت نیوز شیئر کریں

حسینؑ کی عزاداری اور وطن سے وفاداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں!

یوم پاکستان پر ٹی این ایف جے کوئٹہ کی ریلی ، حسینیت پر عمل پیرا ہو کر ہر فساد کا کاتمہ کیا جا سکتا ہے

کوئٹہ (ولایت نیوز) بلوچستان کے مختلف شہروں میں یوم پاکستان کے موقع پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی جانب سے تقاریب منعقد کی گئیں ۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی کوئٹہ پریس کلب کے باہر اختتام پذیر ہوئی جس سے صوبائی صدر ہادی عسکری اور سردار طارق جعفری نے خطاب کیا۔

ٹی این ایف جے کے صوبائی صدر انجینئرہادی عسکری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ23 مارچ اسلامیان ہند کی زندگی کا انتہائی فیصلہ کن دن ہے جس کے نتائج نے ر تاریخ کا دھاوا موڑدیا ۔انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد و یکجہتی کے ساتھ ہی دشمنان اسلام و پاکستان کو شکست فاش دی جا سکتی ہے ۔ سردار طارق احمد جعفری نے کہا کہ حسینیت دین اور وطن کی محبت کا درس عظمی ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہر فساد کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.