”ایام احیائے عزم موسوی“ اختتام پذیر؛ مرکز تشیع علی مسجد میں برسی کا مرکزی اجتماع، دفاع وطن اور شیعہ سنی یکجہتی کیلئے ہر قربانی دینے کا عزم
”ایام احیائے عزم موسوی“ اختتام پذیز، دفاع وطن اور شیعہ سنی یکجہتی کیلئے ہر قربانی دینے کا عزم
ایام عزاحسینی محرم الحرام کیلئے خط موسوی پر چلتے ہوئے 8جولائی کو ضابطہ عزاداری کا اعلان کریں گے۔ علامہ آغاسیدحسین مقدسی
قائدملت جعفریہ آغاسید حامدعلی شاہ موسوی نے ساری زندگی غم حسین ؑکو ترجیح دی،عزاداری پر کوئی رکاوٹ قبول نہیں کریں گے
استعماری قوتیں ذکر حسین ؑکو مٹا دینا چاہتی ہیں، کالعدم گروپوں پر گرفت کی جائے، دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے
خانوادہ قائدملت جعفریہ آقای موسوی کے زیراہتمام ہیڈکوارٹرمکتب تشیع علیؑ مسجد میں ملک گیر اجتماع سے علامہ اظہرحیدری، ذاکراقبال بجاڑکاخطاب
علمائے کرام،ذاکرین، واعظین، ٹی این ایف جے کارکنان،عزاداروں، بانیان مجالس، ماتمی سالاروں اورمختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی
پوری قوم قائدملت جعفریہ آغاحامد موسوی کی وضع کردہ پالیسی پرامانت ودیانت کیساتھ قوم ثابت قدم رہے گی۔ہزاروں شرکاء کاعہدوپیمان
اسلام آباد( ولایت نیوز)سرپرست اعلیٰ سپریم شیعہ علماء بور ڈ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی ؒ کے دوسری برسی کی مناسبت سے ”ایام احیائے عزم موسوی“ کے پروگرام اختتام پذیزہوگئے۔ اس موقع پر ملک بھر میں قرآن خوانی، دعائیہ محافل، کانفرنسوں، مجالس تراحیم کاانعقاد کیاگیا۔
اس مناسبت خانوادہ قائدملت جعفریہ آقای موسوی اور تحریک نفاذفقہ جعفریہ کے زیراہتمام ملک گیر اجتماع ہیڈکوارٹرز مکتب تشیع علی مسجد سیٹلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی منعقدہوا جس میں علمائے کرام،ذاکرین، واعظین، مذہبی، سیاسی وسماجی رہنماؤں اورملک بھرسے ٹی این ایف جے کارکنان،عزاداروں، بانیان مجالس، لائسنس داران، ماتمی سالاروں، وکلا، تاجربرادری اورمختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔
شرکاء نے حسینیت ؑکے فروغ، دفاع وطن اور شیعہ سنی یکجہتی کیلئے ہر قربانی دینے کا عزم کیا۔ اس موقع پرقرآن خوانی،دعائیہ اجتماع اورمجلس عزاکاانعقاد بھی کیاگیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے نے اس عزم کااظہارکیاکہ قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی کی محنتوں کا گلشن بکھرنے نہیں دیں گے،ایام عزا محرم الحرام کیلئے خط موسوی پر چلتے ہوئے8جولائی ہفتہ کو ضابطہ عزاداری کا اعلان کریں گے، عزاداری پر کوئی رکاوٹ قبول نہیں کریں گے، کالعدم دہشت گرد گروپوں پر گرفت کی جائے، دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،قائدملت جعفریہ آغاسید حامدعلی شاہ موسوی نے ساری زندگی غم حسین ؑکو ترجیح دی، وطن عزیز کے خلاف اٹھنے والی ہر سازش کا دفاع کیا، یزید نے توحید و رسالت پر ضرب لگائی جنہیں بچانے کیلئے امام حسین ع نے قیام کیا، استعماری قوتیں ذکر حسین ؑکو مٹا دینا چاہتی ہیں۔
علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاکہ آغا حامد موسوی جو نقوش چھوڑے اس پر ثابت قدم رہیں گے،آغا حامد موسوی نے پاکستان میں خانہ جنگی کی سازش کو ناکام کیا۔ انہوں نے کہاکہ ولایت علی ؑ ختم نبوتؐ کی دلیل ہے،شیطانی قوتیں نظریہ اساسی کو مٹا کر قوم کو بے روح کرنا چاہتی ہیں،آغا حامد موسوی نے ساری زندگی عقیدہ ووطن کے تحفظ کیلئے بسر کی۔
ٹی این ایف جے کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے 38سال دورقیادت کومکتب تشیع کیلئے آبرومندی،شیعہ سنی اتحاداوردین ووطن کے خلاف سازشوں کوناکام بنانے، میلادالنبیؐ،ولائے علیؑ، عزاداری مظلوم کربلا، حرمت سادات، احترام مرجعیت اورمرکزیت کے فروغ کیلئے تاریخ کاسنہری باب قراردیا۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ سیدقمرحیدرزیدی نے کہاکہر ٹی این ایف جے کا ہر کارکن اور قوم کا ہر فرد ان کے ان اصولوں کو حب الوطنی کی بنیاد پر اپنے ایمان کی اساس قراردیکر امانت و دیانت کیساتھ عملی جدوجہد جاری رکھے گا۔اس موقع پر جاری کئے گئے اعلامیہ میں باورکرایاگیاکہ ملک میں انسداددہشت گردی کیلئے آقای موسوی کاپیش کردہ موسوی امن فارمولہ، کالعدم گروپوں کی بیرونی امدادپرپابندی لگانے کامطالبہ، مسلمہ مکاتب سے متصادم قوانین، متنازعہ نصاب تعلیم اورعزاداری پرپابندیاں مستردکرنے کاحامدموسوی موقف قوم وملک کیلئے بہترین گائیڈ لائن ہے جس پر ثابت قدم رہتے ہوئے قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی وضع کردہ پالیسی پرامانت ودیانت کے ساتھ قوم ثابت قدم رہے گی اورتحریک نفاذفقہ جعفریہ اپنے عظیم قائدکے نقش قدم پرچلتے ہوئے وطن دشمن قوتوں کی ہرسازش کوناکام بنادیں گے۔ برسی کے کنوینر حاجی مختارشاہ نے برسی میں شرکت اورتعزیت کرنے والے تمام مذہبی، سیاسی سماجی حلقوں کی مقتدرشخصیات سے دلی اظہارتشکرکیا۔
علامہ اظہرعباس حیدری،ذاکر سید اقبال حسین شاہ بجاڑ، ذاکر مطیع الحسنین کاظمی، سیدزیاف حیدرموسوی، سیداوباب حیدرموسوی اور دیگر ذاکرین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پرمختلف علمائے کرام نے دعاکیلئے سورتوں اورآیات کلام پاک کی تلاوت کی۔ قبل ازیں سربراہ تحریک علامہ آغاحسین مقدسی کی علمائے کرام، ملک بھر سے آئے ہوئے عمائدین تحریک کے ہمراہ جامعہ المرتضیٰ میں مرقد قائد پر چادرپوشی کی ۔ سربراہ ٹی این ایف جے کامرقد قائد کاپر عزم کااظہارکیاکہ عقا ئد و نظریات کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے