تحریکِ نفاذ فقہ جعفریہ چکوال کے رہنما علامہ نصیر نقوی کی والدہ کا چہلم
کھنوال (نامہ نگار خصوصی ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے صوبائی ناظم الامور جناب علامہ ملک مقصود رضا عابد فاضلِ دمشق کے زیر قیادت پانچ رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے تحصيل پنڈی گھیب ضلع اٹک کے گاٶں سورگ کا تعزیتی دورہ کیا جہاں سید نصیر حسین نقوی ضلع سیکرٹری جنرل ٹی این ایف جے چکوال ، کی والدہ گرامی کی چہلم کے سلسلے میں مجلس عزا کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
علامہ ملک مقصود رضا عابد صاحب نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے ماں کی عظمت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے سوگوار خاندان کو سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان جناب آغا علامہ سید حسین مقدسی صاحب کی طرف سے بھی تعزیتی پیغام پہنچایا اور مرحومہ سید زادی کی بلندیِ درجات کے لیے خصوصی دعا کرواٸ۔
علامہ ملک مقصود رضا عابد صاحب کے ہمراہ وفد میں ضلعی صدر ٹی این ایف جے چکوال جناب سید اعجاز حسین شاہ نقوی ، ضلعی کمانڈر مختار فورس چکوال جناب سید مبشر حسین کاظمی منوال، سیکرٹری اطلاعات ٹی این ایف جے چکوال زوار یاسر عباس کھنوال اور جناب ملک دبیر حسین آف ڈھڈیال بھی شامل تھے ۔۔۔ بعد ازاں شام کے وقت اسی وفد نے موضع کھنوال تحصيل و ضلع چکوال میں معروف عزادار غلام شبیر ملنگ کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کے لیے بھی حاضری دیتے ہوئے مرحومہ کی بلندیِ درجات کے لیے دعا فرمائی