پیارے فرزند ناصر کا غم ،غم حسین ؑ میں مدغم کردیا،آقای موسوی کی قوم کو نصیحت

ولایت نیوز شیئر کریں

ایام عزائے حسینی کے دوران وکیل حق بتول ؑ شہید علامہ ناصر عباس نے جام شہادت نوش کیا ۔ان کے چہلم پر قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے تاریخی پیغام کا اقتباس۔۔۔ۤآئندہ نسلوں کیلئے درس ہدایت

میرا روحانی فرزندناصر زندگی میں بھی ولاء و عزا وحرمت سادات کا مبلغ تھا شہید ہو کر بھی درس عزا دے گیا۔ ناصرایام عزائے حسینی کے دوران (11صفر)شہید ہوئے۔۔۔۔۔ ہم نے اپنے پیارے فرزند کا غم غم حسین ؑ میں مدغم کردیا اور کسی سوگ احتجاج کی کال نہیں دی کیونکہ کائنات میں غم حسین ؑ سے بڑا کوئی غم نہیں اور عزاداری سے موثر کوئی احتجاج نہیں ۔

ہم نے ناصر سا فرزند کھونے کے باوجود عزاداری کو مقدم رکھا اور ہمیشہ رکھیں گے۔۔۔۔ہر احتجاج محدودہر غم فانی ہے!!! دائمی غم ہے تو فقط حسین ؑ کا !!!!!اور عالمگیر و آفاقی احتجاج ہے تو فقط زینب علیاکا احتجاج عزاداری !!!!!یہی تسکین دل بتول اور باعث شفاعت رسول ؐ ہے ۔ہمیں اپنی آخری سانسوں تک اسی پر کاربند رہنا ہے ناصر نے شہادت کا جام بھی اسی عقیدے پر استقامت کے باعث پیا۔

سر دے کر گھر بار لٹا کر ہم نے یہ غم پایا ہے
اس کی خاطر جانے کتنا اپنا خون بہایا ہے

اپنے فرزند کی شہادت پرمیری قوم کو وصیت و نصیحت ہے کہ یکم محرم سے لے کر آٹھ ربیع الاول تک کسی غم سوگ احتجاج کو غم حسین ؑ اور عزاداری پر ترجیح نہ دینا اور اگر میرے سمیت ہم سب بھی ایام عزا کے دوران جام شہادت نوش کرلیں تو بھی حسین ؑ کا غم اور ماتم کرنا!!!اسی میں ہماری نجات بقا دوام مضمر ہے ۔دنیا کا ہر طاغوت جان لے کہ مشن ولا و عزا پر ہمیں لاکھوں بچے قربان کرنے پڑے تو ہم دریغ نہیں کریں گے ۔

ناصر پر گولیاں برسا کر اس کی آواز خاموش کر دینے کے خواہشمند دیکھ لیں کہ اس کی آواز اس کا پیغام امر ہو چکا ہے ناصر شہید اپنے کردار اپنے افکار اور مشن ولاء و عزا کے ساتھ ہمیشہ زندہ رہے گا۔۔۔۔ ۔۔

قوم یقین رکھے ناصر عباس کا لہو رائیگاں نہیں جانے دیاجائے گااس لہوسے سادات کی عظمت کا پرچم مزید سربلند ہوگا عزاا کا چراغ اور زیادہ روشن ہوگاولا کے نعروں میں مزید گونج پیدا ہوگی۔۔۔۔۔

لہو جو میزان آرزو ہے ۔۔۔لہو جو ہابیل و ابن مریم کی آرزو ہے ۔۔۔لہو جو ابن علی ؑ کے سایۂ چشم و ابرو میں سرخرو ہے
مجاوران شب ہلاکت کی سازشوں کے مقابلے میں ۔۔۔جو روشنی ہے ،تپش،تمازت طلب نمو ہے
لہو امانت ہے آگہی کی۔۔۔ لہو ضمانت ہے زندگی کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہید ناصر عباس کی روح کو فرزند زہراؑ حضرت امام حسین ؑ کا پرسہ پیش کرتے ہیں ۔ ادارہ ولایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.