اولیا ء نے پیغام صادق ؑ کو عام کیا،پاکستانی قوم کا دنیا میں سب سے زیادہ خیرات اور نذرو نیاز دینا امام جعفر صادقؑ کافیضان ہے ، آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

سقوط ڈھاکہ اور لامتناہی دہشت گردی امریکی دوستی کا خمیازہ ہیں ،قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی
 پاک چین دوستی امن و استحکام کی ضمانت ہے جبکہ بھارت امریکہ گٹھ جوڑ انسانیت کی تباہی پر ایستادہ ہے
پاکستان کے ساتھ امریکی بے وفائیاں دنیاکی سفارتی تاریخ کا سیاہ باب ہیں،70سالہ پاک چین دوستی کو مضبوط تر کیا جائے
امام جعفر صادقؑ کی علمی ومادی سخاوت دنیا میں قوس و قزح کی طرح بکھری ہے، اولیائے کرام نے پیغام صادق ؑ کو عام کیا
پاکستانی قوم کا سب سے زیادہ خیرات اور نذرو نیاز دینا امام جعفر صادقؑ کافیضان ہے، کمیٹی سے خطاب، ایام باب الحوایج منانے کا اعلان

اسلام آباد( ولایت نیوز) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ سقوط ڈھاکہ اور لامتناہی  دہشت گردی امریکی دوستی کا خمیازہ ہیں ، پاک چین دوستی جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی ضمانت ہے جبکہ بھارت امریکہ گٹھ جوڑ انسانیت کی تباہی پر ایستادہ ہے ، قراقرم سے گوادر تک پھیلے ان گنت ترقیاتی منصوبے پاک چین دوستی کی خوشبوئیں بکھیررہے ہیں ، ہر مشکل مرحلے میں پاکستان کے ساتھ امریکہ کی بے وفائیاں دنیاکی سفارتی تاریخ کا سیاہ باب ہیں ، 70سالہ پاک چین دوستی کو مضبوط تر کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے ،امام جعفر صادق علیہ السلام کی علمی ومادی سخاوت آ ج بھی دنیا میں قوس و قزح کی طرح بکھری ہے ، اولیائے کرام نے خانوادہ رسالت ؐ اور بالخصوص امام جعفر صادق کے افکار و نظریات کو قریہ قریہ عام کیا ، امام جعفر صادق ؑ کی تعلیمات پوری اسلامی دنیا میں رچی بسی ہیں امام کاظم ؑ ؒ سے لیکر امام ابو حنیفہ ؒ و جابر ابن حیان ؒ  جیسی لا تعداد علمی و سائنسی شمعیں روشن کرکے امام جعفر صادق ؑ نے جہالت و گمراہیکے پردے چاک کئے ،پاکستانی قوم کا دنیا میں سب سے زیادہ خیرات اور نذرو نیاز دینا امام جعفر صادقؑ کافیضان ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی ایام صادق آ ل محمد ؐ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے 23تا25رجب امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے ’ایام باب الحوائج ؑ‘ منانے کا بھی اعلان کیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ مغرب کی ترقی  اسلام کی مرہون منت ہے جس میں امام جعفر صادق ؑ کے شاگردوں کا بہت بڑا کردار ہے فلسفہ و ریاضی کیمیا و فلکیات اور طب سمیت تمام علوم کو امام جعفر صادق ؑ کے دروس کے سبب  ترویج حاصل ہوئی جس سے علمی و تحقیقی دنیا میں انقلاب برپا ہوگیاچار ہزار سے زائد محققین نے امام جعفر صادق ؑ سے علمی اور دینی روایات بیان کیں، امام جعفر صادق صرف نبی کریم ؐ کی صداقت ہی نہیں اخلاق و اوصاف کے بھی وارث ر پرچارک تھے امام صادق علیہ السلام نے جہاں علم کو عام کرنے کا درس دیا وہاں غرباء اور مساکین کے حقوق کی ادائیگی اور اہل ایمان کے ساتھ وحدت و اخوت کے پرچار کا بھی درس دیا یہی وجہ ہے کہ آج بھی دنیا بھر میں امام جعفر صادق علیہ السلام کے نام کے دسترخوان اور نذرو نیازاہل اسلام میں وحدت و اخوت کے فروغ کا سبب بنے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ کے اوراق گواہ ہیں کہ امام جعفر صادق علیہ السلام زندگی بھر ناداروں غریبوں مفلسوں کے دکھ درد بانٹنے کا عملی درس دیتے رہے ہر شب آپ رات کو  تھیلوں میں روٹی، گوشت اور درہم و دینار رکھ کر اپنی شناخت ظاہر کئے بغیر مفلسوں کے دروازے تک پہنچاتے تھے ، امام صادق ؑ کے فرامین سماجی فاصلے اور کدورتیں ختم کرنے کیلئے بہترین نمونہ عمل ہیں  جو یہ فرمایا کرتے تھے کہ میرے نزدیک کوئی چیز مومن کے دیدار اور زیارت کے برابر نہیں ہے سوائے اْس کو کھانا کھلانے کے، اور جو شخص کسی مومن کو کھانا کھلائے تو اس کا حق یہ ہے کہ اللہ اْسے جنت کے کھانوں میں سے کھانا کھلائے، ایک اور مقام پر فرمایا کہ اللہ کی محبت میں ایک مومن بھائی کو کھانا کھلانا’فیام ‘ یعنی ایک لاکھ افراد کو کھانا کھلانے کے مساوی ہے ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ عالم اسلام کی بدقسمتی ہے کہ آج مسلم ممالک میںدوریاں بڑھتی چلی جارہی ہیں جس کا فائدہ اسلام دشمن قوتیں اٹھارہی ہیں مسلمانوں کے تما تر وسائل ایک دوسرے کی ترقی کے بجائے ااستعماری مفادات پر صرف ہورہے ہیں ، عالم اسلام میں دوریاں مٹانے کیلئے مسلم ممالک کو امام جعفر صادق کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.