شیعیان حیدر کرارؑ میں حسینی محاذ ایجی ٹیشن کا جذبہ جاگ اٹھا ؛ 25 رجب کے ماتمی احتجاج کیلئے راولپنڈ ی اسلام آباد کے عزاداروں، بانیان ولائسنسداران کا ولولہ دیدنی

ولایت نیوز شیئر کریں

25 رجب ماتمی احتجاج: جڑوں شہروں کے مشترکہ اجلاس میں علمائے کرام، ذاکرین، لائسنس داران، متولیان، ماتمی سالار،نمایاں شخصیات کی شرکت
تمام شعبوں میں برابر کی سطح پر حقوق کا حصول ہمارا آئینی حق ہے جسے موجودہ حکومت نظر انداز کررہی ہے۔ الحاج غلام مرتضی چوہان
مکتب تشیع کیساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کی پامالی کیخلاف احتجاج کامقصد حکومت کی توجہ کرانا ہے۔شوکت عباس جعفری
یکساں نصاب تعلیم، متنازعہ فیملی لاز بل، مجالس، جلوسوں میں بے جا رکاوٹیں، کالعدم گروپوں کی حکومتی کمیٹیوں میں شمولیت لمحہ فکریہ ہے،، بشارت امامی، ذوالفقارراجہ
شرکائے اجلاس کا قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی موسوی کے ہر لائحہ عمل پر ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کاعہد

راولپنڈی( ولایت نیوز) خطہ پوٹھوہار کے مومنین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہیوں نے عزاداری سید الشہداء پر ضیاء الحق کے آمرانہ حملے کیخلاف تحریک نفاذذ فقہ جعفریہ کے 8 ماہ طویل حسینی محاذ ایجی ٹیشن کی میزبانی کی ۔

جس دن سے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے مکتب تشیع کے حقوق کی پامالی کیخلاف ملک گیر ماتمی احتجاج کا اعلان کیا ہے جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے موالیان حیدر کرار ؑ میں ایک بار پھر حسینی محاذ ایجی ٹیشن کے جذبے کی لہر دوڑ چکی ہے ۔ اس جذبے کی ایک جھلک ماتمی احتجاج کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ بانیان مجالس و ماتمی عزاداروں کے اجلاس میں دیکھنے میں آئی ۔

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کی مرکزی ماتمی احتجاج کمیٹی کے کنوینر الحاج غلام مرتضیٰ چوہان کی صدارت میں منعقدہ راولپنڈی اسلام آباد کے علمائے کرام، ذاکرین، لائسنس داران، مساجد و امام بارگاہوں کے متولیان، ماتمی سالاروںکے اجلاس مین شرکاء کا جذبہ اور ولولہ دیدنی تھا ۔

اجلاس کا مقصد قائدِ ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی جانب سے اعلان کردہ 25 رجب کی احتجاجی ماتمی کال پر پروگراموں کے انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔

الحاج مرتضیٰ چوہان نے اجلاس کو بتایا کہ ہمارے پر امن احتجاج کا مقصد مکتبِ تشیع کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک اور بنیادی حقوق کی پامالی کے خلاف احتجاج کرنا اور شیعہ مطالبات کی طرف حکومت کی توجہ مبذول کرانا ہے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ پاکستان کے درجہ اول کے شہری ہونے کے ناطے تمام شعبوں میں برابر کی سطح پر حقوق کا حصول ہمارا آئینی حق ہے جسے ماضی کی طرح موجودہ دور حکومت میں بھی نہ صرف نظر انداز کیا جا رہا ہے بلکہ یکساں نصاب تعلیم، متنازعہ فیملی لاز بل، عزاداری کی مجالس اور جلوسوں میں بے جا رکاوٹیں، اور ریاستی اداروں میں مکتب تشیع کو حقیقی نمائندگی سے محروم کر کے بے چینی میں اضافہ کیا جا رہا ہے جس کی وجہ حکومت کے نا اہل مشیر اور کالعدم گروپوں کی سرکاری کمیٹیوں اور کونسلوں میں شمولیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت نے آج تک ملک کے لیے نقصان یا بدامنی کا باعث بننے والا کوئی اقدام یا لائحہ عمل نہیں دیا لہذا 25 رجب کو مکتب تشیع کے مطالبات کے حق میں پورے ملک کی طرح راولپنڈی اسلام آباد میں بھی زبردست پُرامن ماتمی احتجاج کیا جائے گا اور اپنی آواز ایوانِ اقتدار تک پہنچائی جائے گی۔

مرکزی کمیٹی کے معاون شوکت عباس جعفری، ذوالفقار علی راجہ، اور علامہ بشارت حسین امامی نے جڑواں شہروں میں ہونے والے ماتمی احتجاج میں بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کی۔ شرکائے جلاس نے ٹی این ایف جے کی کال کی پرزور حمایت کرتے ہوئے 25 رجب کی مجالس اور ماتمی جلوسوں کو احتجاج میں تبدیل کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور مطالبات کی منظوری تک ٹی این ایف جے کے ساتھ عملی تعاون اور قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی موسوی کے ہر لائحہ عمل پر لبیک کہتے ہوئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کا اعادہ کیا۔

اجلاس میں شرکت اور خطاب کرنے والوں میں تحریک تحفظ ولاء عزاحرمت سادات پاکستان کے چیف آرگنائزمخدوم سیدالتجاحسین نقوی البھاکری، 25 رجب کی مرکزی مجالس اور ماتمی جلوسوں کے بانیان باوا سید قاسم علی شاہ، سید فرزند علی شاہ (دربار سخی شاہ پیارا چوہڑ ہڑپال)، سید سجاد حیدر کاظمی (امام بارگاہ قصر کاظمیہ جسول سیداں)، باوا سید دلبر حسین شاہ (سجادہ نشین دربار سخی کریم حیدر بخاری)، پیر سید حسنین حیدر بخاری (سواں کیمپ)، سید مصباح حسین شاہ ایڈوکیٹ(اسلام آباد)، ڈاکٹر سید اشتیاق حسین شاہ (سرپرست مرکزی ماتمی سنگت)،سیدامتیازحسین کاظمی،(بانی مجلس 29رجب)، ڈاکٹرقمرحسنین، سیدساجدحسین شاہ کاظمی ترلائی کلاں،راجہ حمید کھنہ کاک، سیدوقارحسین کاظمی،شیردھمیال، راجہ وحیدحسین،، راجہ افتخارحسین،،حسین آباد قدرت الٰہی حیدری حیدری پہنوٹ، امجدحسین متولی امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ، محسن افتخارامام بارگاہ شہیدان کربلا، سیداقرارحسین شاہ رضوی، سیدوقارکاظمی (امام بارگاہ حفاظت علی شاہ)، مشتاق حسین کاظمی،سیداعجازحسین کاظمی (قدیمی امام بارگاہ )، الطاف حسین جعفری ڈھوک کشمیریاں،سیدعاشق حسین شاہ، سیدناظم حسین شاہ حسین آباد، سیداظہرحسین شاہ سجادہ نشین دربارسخی شاہ دی ٹاہلیاں، سیدصدف امیرکاظمی(نیامحلہ)سیدنوازعلی شاہ، آفاق علی نقوی (بری امام)سیدتاثیرحسین کاظمی، سیدتعبیرکاظمی سیدمون کاظمی(قصرامام موسیٰ کاظم) سیداسدعباس ہمدانی راولپنڈی کینٹ، سیدعابدحسین شاہ، ڈھوک حسو، ذاکرغلام فرید، ہادی رضاڈھوک رتہ، باواسیدظہرحسین شاہ مشہدی،ڈاکٹرسرفرازحسین برلاس،راولپنڈی سٹی،راجہ نازک حسین، راجہ ضیغم عباس، راجہ غلام عباس، ملک دانش عباس ڈھلیالہ، سیدکوثررضازیدی سٹیلائٹ ٹاؤن سیدزاہدگردیزی، سیدنعیم اکبرنقوی بڈھیاسیداں برکت حسین شاہ، اخترحسین شاہ تیرماہ سیداں،سیدظل عباس کاظمی، زوارحسین جنگی سیداں، ملک تنویرحسین مغل میراچھپر، سیدقدیرحسین شاہ ڈھوک چراغ دین، ہاشم شاہ، ذاکرآفتاب حسین شاہ کگوٹہ سیداں، راجہ نثارحسین ہردوگہر، سیدشفقت حسین گردیزی،سینچی خان (مرزاموڑ)سخی حیدری، غلام عباس حیدری ڈھوک حیدری کورال، سیدمرتضی حسین شاہ کاظمی، ابوذیشان نقوی قصرابوطالب،سیدمسیب حسین شاہ غریب آباد، مولاناسجارحسین ڈھوک شیعاں سہالہ،سیدنعیم کاظمی، سیدفرحت حسین کاظمی جی سکس، سیدعلی شاہ کاظمی سرپرست، ملک وسیم عباس سالاریاثارۃ الحسینؑ اسلام آباد کے علاوہ دیگرعمائدین نے شرکت اور خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.