شعب ابی طالب ؑ کی سختیوں نے اسلام کو عالمگیرکیا،امریکی امداد کی بندش استعمار سے نجات کا سنہری موقع ہے حکمران راہ ابو طالبؑ اپنائیں،آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

شعب ابی طالب ؑ کی سختیوں نے اسلام کو عالمگیرکردیا ارباب اقتدار نعروں کے مطابق کشکول توڑدیں پاکستان خود انحصاری کی منز ل چھو لے گا
 فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی نئی لہر مودی کے دورہ  تل ابیب کا شاخسانہ ہے ،مسجد اقصی ٰ اورسری نگر جامع مسجد کی مظلومیت کی داستان ایک سی ہے
پاراچنار کوئٹہ کراچی دہشتگردی ،سیکیورٹی فورسز پر حملے امریکہ بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے،پیر کو یوم نگہبان رسالت منائیں گے ،مختار سٹودڈنٹس عہدیداران سے خطاب

اسلام آباد( ولایت نیوز )سپریم شیعہ علماءبورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ امریکہ کی زہریلی امداد کی بندش استعماری سرغنہ سے دائمی نجات کا سنہری موقع ہے حکمران راہ ابو طالب ؑ اپنا کر امریکہ سے مکمل مقاطعہ کرلیں ، شعب ابی طالب ؑ کی سختیوں نے اسلام کو عالمگیرکردیا ارباب اقتدار اانتخابی نعروں کے مطابق کشکول توڑدیں پاکستان خود انحصاری کی منز ل تک پہنچ جائے گا،پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کا دوست سجن نہیں ہو سکتا، پاکستان ایٹمی قوت نہ بنتا تو بھارت امریکی تائید سے سقوط مشرقی پاکستان کی تاریخ کئی مرتبہ دوہرا چکا ہوتا، فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی نئی لہر مودی کے دورہ تل ابیب کا شاخسانہ ہے ،مسجد اقصی ٰ اورسری نگر کی جامع مسجد کی مظلومیت کی داستان ایک سی ہے ،آزادی کشمیر و فلسطین کو کچلنے کیلئے بھارت و اسرائیل امریکی تائید کے ساتھ ایک ٹریک پر چل رہے ہیں ،حضرت ابو طالب ؑ کی زندگی میں کفار مکہ رسول اکرم کا بال بھی بیکا نہ کرسکے قومی مفادات کی نگہبانی کیلئے حکومت راہ ابو طالب ؑ اختیار کرے،پیر کو یوم نگہبان رسالت مناکر اسلام کے عروج کیلئے حضرت ابو طالب ؑ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختار سٹو ڈنٹس آرگنائزین کے مرکزی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ راء کے حاضر سروس جاسوس کلبھوشن نے گرفتاری کے بعد اقبالی بیان میں سی پیک کے خلاف بھارتی سازشوں کے سارے منصوبے اگل دےئے ہیں اور یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ بھارت کو پاکستان کی ترقی کسی صورت قبول نہیں اسی لئے سی پیک منصوبے کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا ہو اہے جس میں اسے افغانستان کی بھرپور مدد حاصل ہے بھارت آغاز ہی سے پاکستان کی بقا و سلامتی کے پیچھے پڑا ہوا ہے اور مسلسل نئے نئے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے مکتی باہنی بناکر پاکستان کو دولخت کیا پاکستان کو دھمکانے کیلئے ایٹمی دھماکے تیار کیاجب پاکستان نے اپنے تحفظ کیلئے ایٹمی دھماکے کئے تو ان کی نیندیں حرام ہو گئیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جاسوس کو سزائے موت سنائی توبھارت نے ساری دنیا میں شوروغوغا بر پا کردیا عالمی عدالت نے بھی بھارت کو حکم امتناعی دے دیالیکن پاکستان بھارتی مداخلت کے تمام ثبوت قوام متحدہ کو پیش کر چکا ہے لیکن عالمی ادارہ ٹس سے مس نہیں ہوا دوسری جانب سندھ طاس معاہدے کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے پاکستان کے حصے کے دریاو¿ں کا پانی روک کرآبی دہشت گردی بھی جاری رکھے ہوئے ہے بھارتی شرارتیں کسی بھی وقت ایٹمی جنگ کی بنیاد بن سکتی ہیں لیکن اقوام متحدہ اور عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جو عالمی اداروں کی منافقت کا کھلا ثبوت ہے ۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے بعد تحریک آزدی سے گھبرا کر بھارت خود مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لے کر گیااستصواب رائے کی قراردادوں کومانا لیکن آج تک عالمی فورم پر کئے گئے اپنے وعدوں سے انکاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں آزادی کی نئی لہر نے بھارت کے ہوش اڑا دیے ہیں اور وہ مظالم کی نئی تاریخ رقم کررہا ہے۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ مولائے کائنات علی ابن ابی طالب کا فرمان ہے کہ دشمن کا دوست دشن ہوا کرتا ہے لہذا پاکستان کبھی امریکہ پر بھروسہ نہ کرے جو ازلی دشمن بھارت کی دوستی میں پاکستان کے احسانات اور قربانیاں فراموش کر چکا ہے ۔۔انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے امریکہ بھارت افغانستان اسرائیل کے ایجنٹوں کی جانب سے قندھار کے بھارتی قونصل خانے میں دہشت گردوں کو تربیت دے کر پاکستان میں دہشت کروانے کا انکشاف عالمی اداروں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے لیکن تمام عالمی ادارے امریکہ کے غلام ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پارا چنار میں متواتر خود کش دھماکے ،کوئٹہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ،مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملے امریکہ بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں ،جو انسانیت کیلئے عظیم خطرہ ہے۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے واضح کیا کہ اگر انسانیت دوست قوتیں عالمی شیطانوں کے خلاف متحد نہ ہوئیں تو تیسری عالمی جنگ کو وقوع پذیر ہونے سے کوئی نہ روک سکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.