باوا پھل شاہ سپرد خاک ؛ قائد ملت جعفریہ آقائے موسوی کا اظہار تعزیت

ولایت نیوز شیئر کریں

چک بیلی خان (ولایت نیوز )قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے رضاکار مختارفورس چک بیلی خان کے تحصیل کمانڈرسیدذوالقرنین کاظمی، سیدمقصودعلی شاہ کاظمی کے والد، سیدحبدارحسین کاظمی کے پھوپھا، رضاکار مختارفورس راولپنڈی کے ڈپٹی ریجنل کمانڈرسیدصغیرحسین کاظمی کے خالو بزرگوار بزرگ عزادار باوا سیدپھل شاہ کاظمی کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

باوا پھل شاہ سخی زمان شاہ کاظمی موتیاں ؤالی سرکار کے سجادیہ نشین باوا تصدق شاہ مشہدی کے داما د تھے باوا پھُل شاہ نے ابتدئی زندگی باوا زمان شاہ موتیاں ؤالی سرکار کے زیر سایہ دیر سیداں اور اڑار میں گزاری۔ ان کے والد سید عالم شاہ مشہدی نے بھی  اپنی زندگی کے آخری ایام باوا زمان شاہ کے پاس گزارے  اور اڑار میں انتقال کیا اور وہاں ہی ان کی قبر مبارک ہے ۔باوا پھُول شاہ کو  محمودہ سیداں کی بزرگ روحانی ہستی باوا حلیم شاہ کاظمی مشہدی کے پہلو میں دفن کیا گیا۔ مرحوم کے جنازے میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.