حکومت جرات دکھائے! مزارات کی توہین رکوانے کیلئے سعودی عرب رابطہ کرے ، قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی کا مشورہ

ولایت نیوز شیئر کریں

اسلامی ورثہ متواتر تباہی کا شکار ہے، مزارات کی توہین رکوانے کیلئے حکمران سعودی حکومت سے رجوع کریں، آغا حامد موسوی
حضرت عمر بن عبد العزیز کو اہلبیت ؑ کی محبت کی پاداش میں زہر دیا گیا،مزار کی بے حرمتی کو فرقہ وارانہ رنگ دینے والوں کو منہ کی کھانی پڑی
کاش وزیرمذہبی امور نورالحق قادری جرات ودلیری کامظاہرکرکے شام کے وزیراوقاف کی طرح صحابہ و اہلبیت و امہات المومنین ؑ کے مزارات کی بحالی کیلئے سعودی حکمرانوں کوبھی فون کرتے
مزار کی بحالی کیلئے شامی حکومت کے اقدامات لائق تحسین ہیں،جنت البقیع اور جنت المعلی کی بحالی کیلئے سعودی بھی ایسے ہی اقدامات کریں
جنت البقیع و جنت المعلی میں اہلبیت اطہارؑ صحابہ کبارؓ و امہات المومنینؓ کے مزارات کی خستہ حالی عالم اسلام کی غیرت و حمیت کیلئے کھلا چیلنج ہے
کرونا کے نام پرعبادات رکوانے والے بتائیں امریکہ میں لاکھوں افراد کے احتجاج میں وائر س کہاں گیا؟، عشرہ صادق آل محمد ؐ کے آغاز پر خطاب

اسلام آباد(ولایت نیوز ) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ استعماری اشاروں پر کی جانے والی فنڈنگ کے نتیجے میں مسلمانوں کا ورثہ گذشتہ ایک صدی سے متواتر تباہی کا شکار ہے مزارات مقدسہ کی توہین رکوانے کیلئے حکمران سعودی حکومت سے بھی رجوع کریں، کاش وزیرمذہبی امور نورالحق قادری جرات ودلیری کامظاہرکرکے شام کے وزیراوقاف کی طرح صحابہ و اہلبیت و امہات المومنین ؑ کے مزارات کی بحالی کیلئے سعودی حکمرانوں کوبھی فون کرتے،شامی حکومت کی وضاحت سے یہ راز کھل گیا کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزارپر حملہ کے مجرموں کے رشتے ناطے جنت البقیع گرانے والوں سے ملتے ہیں،حضرت عمر بن عبد العزیز شیعہ سنی مکاتب میں یکساں مقبول و محترم ہیں جنہیں اہلبیت رسول ؐ کی محبت کی پاداش میں زہر دیا گیامزار کی بے حرمتی کو فرقہ وارانہ رنگ دینے والوں کو منہ کی کھانی پڑی، حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار کی بحالی کیلئے شامی حکومت کے اقدامات لائق تحسین ہیں جنت البقیع اور جنت المعلی کی بحالی کیلئے سعودی بھی ایسے ہی اقدامات کریں،کرونا کے نام پرعبادات رکوانے والے بتائیں امریکہ میں لاکھوں افراد کے احتجاج میں وائر س کہاں گیا؟جنت البقیع و جنت المعلی میں امام جعفر صادق سمیت اہلبیت اطہار صحابہ کبار امہات المومنین کے مزارات کی خستہ حالی عالم اسلام کی غیرت و حمیت کیلئے کھلا چیلنج ہے تحریک نفاذفقہ جعفریہ گزشتہ چارعشرہ سے اس ظلم کیخلاف سراپااحتجاج ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عشرہ صادق آل محمد کے آغاز پر عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پیر نور الحق قادری کا شام کے وزیرمذہبی امور کے ساتھ فون پر رابطہ؛ حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار پر حملے کی حقیقت سامنے آگئی

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ سرزمین حجاز میں سلطنت عثمانیہ کو گرائے جانے کے بعد جس بیدردی سے امہات المومنین پاکیزہ صحابہ کبارؒ آل اطہاراوردختررسول خاتون جنت کے حرم قدسیہ کومسمارکردیاگیا اس کے خلاف پوری مسلم دنیاسرآپااحتجاج ہے مگروہاں کے حکمران اندھے اوربہرے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرمذہبی امور نورالحق قادری عوامی جذبات کی نمائندگی کرتے ہوئے سعودی حکمرانوں کوبھی فون کر یں کیونکہ21مئی 85ء کے معاہدہ میں حکومت پاکستان جنت البقیع اورجنت المعلٰی کی ازسرنوتعمیرکیلئے سعودی حکومت پرسفارتی دباؤڈالنے کی پابندہے مگر وزیر مذہبی امورکی خاموشی لمحہ فکریہ ہے؟ مسلم حکمرانوں میں جرات ہوتی تومسجداقصیٰ کوآگ نہ لگتی، بیت المقدس کواسرائیلی دراحکومت تسلیم نہ کیاجاتا، بابری مسجدکی جگہ رام مندرنہ بنتا۔ مسلم حکمران شیاطین ثلاثہ کے چیلے چانٹے ہیں جوسارانزلہ مسلمانوں پرگراتے اورتمام کام مسلم حکمرانوں سے لیتے ہیں۔ عراق ہویاشام لیبیاہویابحران یمن ہویاروہنگیامسلمانوں پرجبرواستبدادہرجگہ استعمارملوث ہے لہذامسلم حکمران بندہ بن جائیں کروناکی وبامسلم حکمرانوں کے کرتوتوں کانتیجہ ہے۔ توبہ کادروازہ کھل ہے خداسب سے زیادہ رحمن ورحیم ہے سب ذہین نشین رکھیں کہ حقوق اللہ کے معاملے میں توبہ قبول ہوسکتی ہے مگرخلق خداکے حقوق اداکیے بغیرخدامعاف نہیں کرے گا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ قران ناطق حضر ت امام جعفرصادق ؑ کی شہادت 148ء عباسی خلیفہ منصوردوانیقی کے دورحکومت میں ہوئی ایسے میں جب امورمملکت کے حالات پریشان کن فتنے عروج پرتھے رشتوں کااحترام اورقانون کی پاسدارای نہ تھی حکمران مکمل طورپرمطلق العنانیت سے حکمرانی کرتے اوررعیت کی حیثیت خاشاک کے برابرتھی۔ پیروان محمدآل محمدؐ عسرت وتنگ دستی کی زندگی بسرکررہے تھے خانوادہ علی ؑکی شان میں گستاخان کلمات کہنااوربزرگان دین کی اہانت رویت بن چکی تھی، سرکاری داستان سرااورقصہ گوانہی گستاخیوں اورتوہین آمیزکلمات سے اپنے قصوں کاآغازکرتے، خانوادہ رسالت ؐ اس قسم کی مصبیتوں، فتنوں کوبرداشت کرتے اورصبرین کیلئے وعدہ الہیٰ پرطمانیت کیساتھ زندگی بسرکررہے تھے۔ حضرت عمربن العزیزکادورکچھ غنیمت رہاجنہوں نے سابق ناگوارحالات کوتبدیل کردیامگرانہیں زہردیکرشہیدکردیاگیاان کادورحکومت مختصرتھا۔

انہوں نے کہا کہ امام جعفرصادق ؑ نے ہرطرح مصائب وآلام برداشت کیا اور صبروبرداشت سے کام لیا کیونکہ ہرانقلاب کی کامیابی کیلئے فکری آمادگی ضروری ہے ورنہ کوئی انقلاب یہ عمارت مضبوط وپائیدارنہیں ہوسکتی ہے۔ امام جعفرصادق ؑ اس بنیادکی تقویت کیلئے شاگردوں اوردانشمندوں کی تربیت میں مصروف ہوگئے۔ امام ابوحنیفہ سمیت بڑے بڑے فقہاآپ سے تعلیم کے حصول سے مشرف ہوئے۔ امام صادق ؑ نے علمی حرکت، فکری بیداری شروع کرکے حوزہ علمیہ قائم کیااوراسلام کی عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی کی بنیادڈالی۔ آپ کی وجودذیجود عالمی ستمگروں اورظالمین کیلئے بہت سنگین اورناقابل برداشت تھا۔ وہ نہیں چاہتے تھے عوام امام جعٖفرصادق ؑ کی متوجہ ہوں چنانچہ حکمرانوں نے طرح طرح کی روکاٹوں میں مصروف ہوگئے اورکئی بارامام کے گھرپرحملہ کیاآپ کورات کے وقت گھرسے نکال کرظلم وبربریت کیساتھ شہربدرکرکے شوال 148ہجری میں زہرکے ذریعے شہیدکردیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے اپیل کی کہ عشرہ صادق آل محمدؐ کے موقع پرکشمیریوں، فلسطینیوں اورروہنگیاکے مسلمانوں سے اظہاریکجہتی، استعماری سرغنے کے ظلم وبربریت کی مذمت کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.