ریاست اگر جنونیوں کے سامنے پسپائی اختیار کرتی رہی تو جڑانوالہ جیسے واقعات معمول بن جائیں گے۔ علامہ آغا حسین مقدسی
ریاست اگر جنونیوں کے سامنے پسپائی اختیار کرتی رہی تو جڑانوالہ جیسے واقعات معمول بن جائیں گے۔ علامہ آغا حسین مقدسی
ترمیمی بِل انتشار کا خوفناک دروازہ ہے، امن و ہم آہنگی کی فضا کو بچانے کیلئے ہر قربانی دیں گے۔ مکتبِ تشیُع کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر آئینی و قانونی راستہ اختیار کریں گے
کالعدم جماعتوں سے معاہدے کر کے نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں نہ بکھیری جائیں، وطنِ عزیز بحرانوں کی زد میں ہے، نئے پنڈورا باکس نہ کھولے جائیں
شمالی وزیرستان میں مزدوروں کی گاڑی پر بم حملہ ازلی دشمن کی کارستانی ہے، ملکی انتشار کا فائدہ اٹھا کر بھارت محافظینِ وطن کو نشانہ بنا رہا ہے
دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے کالعدم گروپوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق سختی کے ساتھ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے
خطِ موسویؒ پر عمل کرتے ہوئے قرآن و سُنت سے متصادم، آئین پاکستان سے منحرف متنازعہ فوجداری ترمیمی بِل کو ہرگِز تسلیم نہیں کریں گے
پاک فوج کے جوانوں کو تمام محبِ وطن پاکستانی نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہیں، اُن کے شانہ بہ شانہ دفاعِ وطن کیلئے قوم کا بچہ بچہ کٹ مرنے کیلئے تیار ہے
خانوادہ عصمت و طہارت کی پاکیزہ ہستیوں کا اُسوہ حسنہ پوری انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ہے۔ سربراہ ٹی این ایف جے کا عزاداری کنونشن سے خطاب
واہ کینٹ ( ولایت نیوز) تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ ریاست اگر ترمیمی بِل کی طرح جنونیوں کے سامنے پسپائی اختیار کرتی رہی تو جڑانوالہ جیسے واقعات معمول بن جائیں گے، ترمیمی بِل انتشار کا خوفناک دروازہ ہے، امن و ہم آہنگی کی فضا کو بچانے کیلئے ہر قربانی دیں گے۔ مکتبِ تشیُع کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر آئینی و قانونی راستہ اختیار کریں گے، کالعدم جماعتوں سے معاہدے کر کے نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں نہ بکھیری جائیں، وطنِ عزیز بحرانوں کی زد میں ہے، نئے پنڈورا باکس نہ کھولے جائیں، شمالی وزیرستان میں مزدوروں کی گاڑی پر بم حملہ ازلی دشمن کی کارستانی ہے، ملکی انتشار کا فائدہ اٹھا کر بھارت محافظینِ وطن کو نشانہ بنا رہا ہے، پاک فوج کے جوانوں کو تمام محبِ وطن پاکستانی نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہیں، اُن کے شانہ بہ شانہ دفاعِ وطن کیلئے قوم کا بچہ بچہ کٹ مرنے کیلئے تیار ہے، شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے گل میر کوٹ میں مزدوروں کی گاڑی پر بم حملہ کھلی دہشت گردی ہے جس میں شہید اور زخمی ہونے والے وطن کے بیٹے ہیں، خطِ موسویؒ پر عمل کرتے ہوئے قرآن و سُنت سے متصادم، آئینِ پاکستان سے منحرف متنازعہ فوجداری ترمیمی بِل کو ہرگِز تسلیم نہیں کریں گے، قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ نے عوام کے دلوں پر حکومت کی اور اُن کی یاد آج بھی تازہ ہے اُن کے پاکیزہ مشن کی ترویج کیلئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔
ان خیالات کا اظہار نہوں نے جی ٹی روڈ واہ کینٹ میں سردار محمد عباس کی میزبانی میں منعقدہ عزاداری کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کِیا۔

علامہ مقدسی نے واضح کِیا کہ وطنِ عزیز پاکستان میں قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کو یہ شرف حاصل ہوا کہ انہوں نے دو قومی نظریہ کو متعارف کرایا اور اسلامی ملتِ واحدہ کے تحت صفحہ تاریخ پر نئی عبارت پاکستان کو رقم کر دیا۔انہوں نے نگران حکومت پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے کالعدم گروپوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے اور نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق سختی کے ساتھ عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی ایک گروہ کی میراث نہیں بلکہ یہ تمام مسلمہ مکاتب کی لازوال و بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے بعد مکتبِ جعفرؑ ابنِ محمدؑ کو دیوار سے لگانے پر توانائیاں صَرف کی جا رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ امن کمیٹیوں، متحدہ علماء بورڈوں سے لے کر اسلامی نظریاتی کونسل اور رویتِ ہلال کمیٹی میں ماضی کی طرح آج بھی نظر انداز کِیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خانوادہ عصمت و طہارت کی پاکیزہ ہستیوں کا اُسوہ حسنہ پوری انسانیت کیلئے مشعلِ راہ اور بہترین درسِ عمل ہے۔