آقای موسوی کے رہنمااصولوں کے پاسداررہیں گے، ذاکر اقبال حسین شاہ بجاڑ؛ حیدری دائرہ کے زیر اہتمام فقید المثال مجلس و ماتم
سیرت و کردارِ مصطفی ؐ فقیرانہ اسلوب کا نمونہ ہے۔ ذاکراقبال حسین شاہ
قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے مشن پرقائم ودائم رہیں گے، علامہ سیدقمرزیدی
میلادالنبیؐ،ولائے علیؑ، عزاداری، حرمت سادات، احترام مرجعیت اورمرکزیت کے فروغ کیلئے جدوجہدجاری رہے گی
تحریک نفاذفقہ جعفریہ اپنے عظیم قائدکے نقش قدم پرچل کر وطن دشمن قوتوں کی ہرسازش کوناکام بنادے گی۔ مجلس کااعلامیہ
راولپنڈی( ولایت نیوز)مرکزی ماتمی حیدری دائرہ پاکستان کے زیراہتمام علی ؑ مسجدسٹیلائٹ ٹاون میں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے درجات کی بلندی کیلئے ہدیہ مجلس وماتمداری کااہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعدادمیں ماتمی سالاروں، عزاداروں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
مجلس عزاسے خطاب کرتے ہوئے ذاکر سیداقبال حسین شاہ نے فلسفہ موت وحیات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی بصیرت افروزقیادت کے رہنمااصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے پاکیزہ مشن کیلئے پرچم حسینت ؑ کوہرحال میں بلندرکھیں گے اورکسی قسم کی قربانی پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی حضرت محمدمصطفی ؐکی پوری زندگی فقیرانہ اسلوب کا نمونہ اورفقر کی عملی تفسیر ہے۔
مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سیدقمرحیدرزیدی نے کہاکہ فقر کا قوموں کے عروج وزوال سے بھی گہرا تعلق ہے،کسی معاشرے کی اجتماعی سربلندی میں صاحب فقر اپنی متحرک شخصیت کی وجہ سے مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے، دنیا کی قیادت اور امامت فقیر کی وراثت ہے اور اس کا استحقاق بھی ہے، دنیا میں سربلندی صرف اسی قوم کا مقدر ہے جس کے افراد فقرکی صفت کو اپنائیں،امت مسلمہ نے جب سے فقر کی غلط تعبیر اپنائی اور حقیقی اسلامی فقر کو ترک کر دیا تو زوال اور پستی کا شکار ہو گئی۔
انہوں نے کہاکہ قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی وضع کردہ پالیسی پرامانت ودیانت کے ساتھ قوم ثابت قدم رہے گی اورتحریک نفاذفقہ جعفریہ اپنے عظیم قائدکے نقش قدم پرچلتے ہوئے وطن دشمن قوتوں کی ہرسازش کوناکام بنادیں گے۔نہوں نے یہ بات زوردیکرکہی کہ پاکستان سنی شیعہ بھائیوں نے مل کربنایاتھااورتمام مکاتب کے حقوق کی برابرکی سطح ادائیگی ہماراآئینی حق ہے، جس سے ہم ہرگزدست برادرنہیں ہوں گے۔
انہوں نے قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے 38سال دورقیادت کومکتب تشیع کیلئے آبرومندی،شیعہ سنی اتحاداوردین ووطن کے خلاف سازشوں کوناکام بنانے، میلادالنبیؐ،ولائے علیؑ، عزاداری مظلوم کربلا، حرمت سادات، احترام مرجعیت اورمرکزیت کے فروغ کیلئے تاریخ کاسنہری باب قراردیا۔
مجلس سے علامہ مفتی باسم عباس زاہری، علامہ سیدوقارحسین نقوی، مولانارضاقاسمی، مولاناملک اجلال حیدرالحیدری اور دیگرذاکرین نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر مفتی باسم عباس زاہری، علامہ وقارحسین نقوی نے اجتماعی دعاکرائی۔ اختتام مجلس ماتمداری ہوئی جس میں مرکزی ماتمی حیدری دائرہ کے علاوہ راولپنڈی کے ماتمی حلقوں نے ماتمداری کی۔

