مردان خیبر پختونخواہ میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ و انجمن حیدریہ کے زیر انتظام جلوس چہلم شہدائے کربلا

ولایت نیوز شیئر کریں

مردان (ولایت نیوز) مردان میں چہلم شہدائے کربلا کے سلسلے میںاتوار 19 ستمبر امام بارگاہ حیدریہ سے جلوس نکالا گیا۔ جلوس کی قیادت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی صدر غضنفر علی شاہ ایڈووکیٹ نے کی ۔

جلوس چہلم میں مردا کے علاوہ خیبر پختوانخواہ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

جلوس کے انتطامات انجمن حیدریہ مردان امام بارگاہ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ خیبر پختونخوا نے کررکھے تھے ۔

دوران جلوس مجلس عزا سے تحریک نفاذ فقہ جعففریہ کے صوبائی رہنما علامہ موسی رضا اور دیگر ذاکرین نے خطاب کیا۔

جلوس میں حفاظتی فرائض مختار فورس نے سر انجام دیئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.