عزائے بنی عامر : کربلائے معلی میں چہلم شہدائے کربلا کا سب سے بڑا ماتمی جلوس

ولایت نیوز شیئر کریں

کربلائے معلی (ولایت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ) اربعین حسینیؑ کے موقع پر کربلائے معلی میں دنیا کے سب سے بڑے اجتماع اور واک کا سلسلہ جاری ہے ۔

ہر بر اعظم ، رنگ ، نسل ، مسلک ، ملک حتی کہ غیر مسلم بھی اپنے مخصوص انداز میں نواسہ رسولؐ کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں ۔

اربعین حسینیؑ کے موقع پربصرہ سے تعلق رکھنے والے موکب بنی عامر کی عزاداری ایک منفرد مقام رکھتی ہے جس میں لاکھوں افراد شریک ہوتے ہیں ۔

مکمل نظم و ضبط کے ساتھ عزاداری کا یہ منظر کربلا کی سرزمین پر ایک روحانی سماں باندھ دیتا ہے ۔سفید لباس میں ملبوس بنی عامر کے عزاداران جب بین الحرمین وارد ہوتے ہیں تو کربلائے معلی میں ایک سوگ کی فضا کے ساتھ ساتھ صدائے زینبؑ و سجادؑ پر لبیک کہنے والوں کی صداؤں سے ایک ہیبت طاری ہوجاتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.