کوئٹہ میں متواتر دہشت گردی حکومتی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے؟ ۔ آغاحامدموسوی
23تا25ذیقعدشہادت حضرت امام علی ابن موسیٰ الرضاؑ کی مناسبت سے مجالس عزااورماتم داری کاانعقاد کرکے بارگاہ رسالت ؐ میں پرسہ داری اورعالم اسلام کی سربلندی ، دہشت گردی کے خاتمے ، عساکرپاکستان کے آپریشن کی کامیابی کیلئے دعائیں کی جائیں۔قائدملت جعفریہ کاایام عزائے امام رضاکمیٹی ٹی این ایف جے سے خطاب
اسلام آباد (ولایت نیوز) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کوئٹہ میں ہرنائی کے قریب خوست کے علاقے میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب دھماکے کی پرزورمذمت کرتے ہوئے ایک سانحہ کے زخم مندمل ہونے سے پہلے ہی دوسراسانحہ رونماہونے کولمحہ فکریہ قراردیاہے ۔
منگل کومرکزی ایام عزائے امام رضاکمیٹی ٹی این ایف جے کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس امرپرتشویش کااظہارکیاکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ اوردہشت گردی کے واقعات کے بعدکوئٹہ میں ہونے والاالمناک سانحہ حکومتی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے ؟ آقائی موسوی نے کہاکہ بھارت کی جانب سے تواترکیساتھ اشتعال انگیزی جاری ہے جبکہ عساکرپاکستان اورسیکیورٹی ادارے ضرب عضب ، ردالفساد اوراب آپریشن خیبر4 کے ذریعے دہشت گردوں ، سہولت کاروں کوواصل جہنم اورانکے ٹھکانے تباہ کررہے ہیں مگر بچے کھچے دہشت گردپڑوسی ملکوں میں پناہ لیتے ہیں خاص طورپرافغانستان میں موجود65بھارتی قونصل خانے دہشت گردی کے اڈئے ہیں جہاں سے تربیت یافتہ دہشت گردپاکستان میں آکر دہشت گردی کی کاروائیاں کرتے ہیں ۔
انہوں نے یہ بات زوردیکرکہی کہ دہشت گردی نہ تھمنے کی وجہ 20شقوں پرمشتمل نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدنہ ہوناہے جس میں حکمران سیاستدان حائل ہیں جومحض ایک دوسرے کوپچھاڑنے میں مصروف ہیں اور 6درجن سے زائد کالعدم گروپ دندناتے پھررہے ہیں جن پرکوئی ہاتھ نہیں ڈالتا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارادشمن محترم اداروں میں رخنہ اندازی کے ذریعے پاکستان کی بنیادوں کوکھوکھلا کرنے کیلئے سی پیک کوسبوثاژ اورسیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کوضائع کرناچاہتاہے جسے ازلی دشمن کی سرپرست حاصل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آپریشن ردالفساد اورخیبر4کومزیدفعال بنانے کیلئے تمام اداروں کاایک پیج پریکجاہوناضروری ہے تاکہ ملک کوامن کاگہوارہ بنایاجاسکے ۔
قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہاکہ 23تا25ذیقعدشہادت حضرت امام علی ابن موسیٰ الرضاؑ کی مناسبت سے مجالس عزااورماتم داری کاانعقاد کرکے بارگاہ رسالت ؐ میں پرسہ داری اورعالم اسلام کی سربلندی ، دہشت گردی کے خاتمے ، عساکرپاکستان کے آپریشن کی کامیابی کیلئے دعائیں کی جائیں۔ انہوں نے واضح کیاکہ حضرت ،امام علی رضا ؑ کی تعلیمات مملکت پاکستان کو درپیش تمام مسائل کے حل کی ضامن ہیں جنہوں نے ظلم و جبر کے تاریک ادوار میں تعلیمات مصطفوی ؐ کی شمع روشن رکھ کر اسلام میں تحریف کی سازشوں کو ناکام بنا یا۔