اس کے بارے میں کہتی ہے خود کربلا۔ محسن دین پر تیرا احسان ہے :عقیلۃ الطالبیین شریکۃ الحسین سیدہ زینب بنت علی ؑ کی شہادت پر کربلا میں سوگ ؛ ماتمی جلوس

ولایت نیوز شیئر کریں

کربلائے معلی (ولایت نیوز) سروں میں خاک ڈالے ، زنجیر زنی کرتے ، رخساروں پر اشک لئے گریہ و ماتم کرتے ہزاروں عزادار سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور سلطان وفا حضرت عباس علمدار علیہ السلام کو محسنہ اسلام و حسینیتؑ عقیلہ بنی ہاشم سیدہ زینب بنت علیؑ کا پرسہ دینے 15 رجب کو کربلائے معلی پہنچے ۔

کربلا کو جاوداں کرنے والی بی بی کی شہادت کے سوگ میں کربلائے معلی کی فضا 15 رجب کو حزن و ملال کا عجب منظر پیش کررہی تھی دونوں مقدس روضوں اور مابین الحرمین سیدہ زینب بنت علیؑ کی شہادت کے بینرز اور سیاہ چادریں آویزاں تھیں ، پورے شہر میں مجالس برپا ہوئیں اور ماتمی جلوس برآمد کیے گئے۔

ایک ماتمی جلوس دونوں مقدس روضون کے خدام کی جانب سے بھی نکالا گیا ۔روضہ مبارک حضرت عباس علمدار ؑ کے خدام ماتمی جلوس کی شکل میں نوحہ خوانی کرتے ہوئے ما بین الحرمین سے ہو کر حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک پہنچے کہ جہاں پر دونوں روضوں کے خدام نے مل کر عزاداری برپا کی۔

امام حسین(ع) کے صحن مبارک میں پہلے مجلس عزاء پڑھی گئی اور مجلس کے بعد ماتم اور نوحہ خوانی کے بعد جلوس اختتام پذیر ہو گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.