کشمیریوں کو اپنی زمین پر ’اجنبی‘بنانے کی تیاریاں: اقوام متحدہ کہاں مرگئی اوآئی سی کا خمار کب ٹوٹے گا؟حامدموسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

کشمیریوں کو اپنی زمین پر ’اجنبی‘بنانے کی تیاریاں: اقوام متحدہ کہاں مرگئی اوآئی سی کا خمار کب ٹوٹے گا؟حامدموسوی
ترک سیکولرزم پر سوگوار وں کے لب بھارتی سیکولرزم کے جنازے پر کیوں خاموش ہیں؟امن عالم کے ٹھیکیداردنیاکو ایٹمی جنگ سے بچائیں
نئی تعمیراتی پالیسی کشمیریوں کوبے وطن کرنے کے مکروہ منصوبے کی جانب ہو لناک قدم ہے،ظلم اور امن ایک ساتھ کبھی نہیں چل سکتے
پاراچنار کے امن پر متواتر حملے لمحہ فکریہ ہیں کرم ایجنسی کے باسیوں کو دہشت گردوں سے نجات دلائی جائے،خون کے تاجروں کو امن سے چڑ ہے
دیرپاامن کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد اور نام بدل کر کام کرنیو الی کالعدم جماعتوں کی بیخ کنی کرنا ہوگی، کوہاٹ کے عمائدین سے خطاب

اسلام آباد(ولایت نیوز )سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی ٰ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو اپنی زمین پر ’اجنبی‘بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں اقوام متحدہ کہاں مرگئی ہے اوآئی سی کا خمار کب ٹوٹے گا؟مقبوضہ کشمیر میں نئی تعمیراتی پالیسی کشمیریوں کوبے وطن کرنے کے مکروہ منصوبے کی جانب ایک ہو لناک قدم ہے، ظلم اور امن ایک ساتھ کبھی نہیں چل سکتے امن عالم کے نام نہاد ٹھیکیدار دنیاکو ایٹمی جنگ سے بچانا چاہتے ہیں تو دنیا کی سب سے بڑی ناجائز جیل ’مقبوضہ کشمیر‘میں محصور مظلوموں کوبھارتی جبر سے نجات دلائیں، ترکی کے سیکولرزم پر سوگوار وں کے لب بھارتی سیکولرزم کے جنازے پر کیوں خاموش ہیں؟پاراچنار کے امن پر متواتر حملے لمحہ فکریہ ہیں کرم ایجنسی کے باسیوں کو دہشت گردوں سے نجات دلائی جائے بم دھماکے کے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات دی جائیں،خون کے تاجروں کو امن سے چڑ ہے دیرپاامن کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد اور نام بدل کر کام کرنیو الی کالعدم جماعتوں کی بیخ کنی کرنا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے کوہاٹ کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ ساری دنیا پر یہ واضح ہو چکا ہے کہ اقوام متحدہ صرف اور صرف استعماری قوتوں اور ان کے پٹھوؤں کے مفادات کے تحفظ کیلئے بنائی گئی ہے جس کی مسلم دشمنی کشمیر و فلسطین کے مسائل پر دوہرے اور منافقانہ کردار سے عیاں ہے جب بھی مسلمانوں پر مظالم کے خاتمے کی بات آتی ہے وہاں اقوام متحدہ کا کردار خاموش تماشائی یا مذمتی بیان جاری کرنے والے ادارے سے زیادہ کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوآئی سی بھی شاہ فیصل بھٹو اور قذافی کے بعد عملا مردہ ہوچکی ہے اور عرب حکمرانوں کی لونڈی بن چکی ہے اسی لئے عالمی دنیا میں اس کی کوئی وقعت باقی نہیں رہی، کشمیر فلسطین برما سمیت کسی اسلامی مسئلے پر اس کا کوئی کردار نہیں۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ آرٹیکل 370کے خاتمہ کے باوجود غیرتمند کشمیریوں سے زمینیں خریدنے میں ناکام بھارتی سامراج نے اپنی گھناؤنی سازش کی تکمیل کیلئے جموں کشمیر ریئل سٹیٹ ریگولیشن اینڈ ڈیولیپمنٹ رولز2020کے کالے قانون کی منظوری دی ہے تاکہ کشمیریوں کی زمینیں زبردستی ہتھیائی جا سکیں، بھارت کشمیر میں فوجی بستیاں بنا کر کشمیریوں کو فلسطینیوں کی مانند خیمہ بستیوں میں دھکیلنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو چین کے بعد نیپال کے ہاتھوں بھی رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اندرونی محاذ پر بھی اقلیتوں پر مظالم کے سبب مودی عالمی سطح پر شدید شرمندگی سے دوچار ہے، انہی رسوائیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے مودی اسٹیبلشمنٹ پاکستان کو عدم استحکام اور دہشت گردی سے دوچار کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے اور دہشت گردی پر بھرپور سرمایہ کاری کررہی ہے افغان سرزمین سے بھی بھارت کو مکمل سپورٹ مل رہی ہے پاراچنار میں قبائلی لڑائی کے بعد بم دھماکہ کے واقعات میں بھارتی ہاتھ کو نظر اندا ز نہیں کیا جا سکتا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ داخلی محاذ پر دشمنوں کی سازشوں کو ناکام کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان ایک مکمل لائحہ عمل ہے بدقسمتی سے جس کی تمام شقوں پر آج تک عمل نہیں ہو سکا بعض کالعدم جماعتیں نام تبدیل کرکے نظریاتی کونسل تک رسائی پا چکی ہیں،قومی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کرنے والی کسی بھی پالیسی کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.