انہدام جنت البقیع ہر باضمیر مسلمان نوحہ کناں: بہاولپور میں احتجاجی مظاہرہ

ولایت نیوز شیئر کریں

یوم انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں ٹی این ایف جے بہاولپور سٹی کے زیر اہتمام پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ

بہاولپور (ولایت نیوز رپورٹ  ) قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ٹی این ایف جے بہاولپور سٹی کے زیر اہتمام یونیورسٹی چوک سے بہاولپور پریس کلب تک ماتمی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کی ۔جبکہ علمائے کرام اور عمائدین نے ریلی کی قیادت کی۔اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ثقلین عباس باجوہ نے جنت البقیع اور جنت المعلی کے مقدسِ مزارات کو پوری انسانیت کا مشترکہ ورثہ قراردیا اور مسلم امہ سے اپیل کی گئی کہ ان مزارات کی تعمیر نواور شان و شوکت کی بحالی کیلئے اپناایمانی فریضہ ادا کرے۔اس موقع پر منظور کردہ قراردادوں میں اقوم متحدہ سمیت عالمی ورثہ کی امانت دار یونیسکو سے مطالبہ کیا گیا عصبیت کو ترک کرتے ہوئے مسلم آثار کو محفوظ بنانے کیلئے آواز بلند کریں وگرنہ دوہرے معیار سے آپ کا انجام بھی لیگ آف نیشن جیسا ہوجائے گا۔قرارداد میں باور کرایاگیا کہ جب تک منہدم شدہ مزارات بقیع دوبارہ تعمیر نہیں ہوجاتے اورانکی شان و شوکت بحال نہیں کی جاتی اس وقت تک عالم اسلام مسائل و مصائب کے گرداب میں گرفتار رہے گا۔

قرارداد میں واضح کیا گیا کہ خاتم الانبیاء کی ازواج ،پاکیزہ اصحاب اہل بیت اطہار اور پیاری بیٹی خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا ؑ کے روضے مسمار کرنا کہاں کی مسلمانی ہے اس ظلمِ عظیم پر ہر باضمیر مسلمان نوحہ کناں ہیں ۔قرارداد میں واضح کیاگیا کہ مشکلات کے حل کیلئے مشاہیر اسلام کی یادگاروں کو باقی رکھنا اور انکی عزت و تکریم واجب و لازم ہے اور اسلا می ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ضمن میں عملی اقدامات کریں بصورت دیگر عاشقانِ محمد و آل محمد ؐ کو اس بات کی اجازت دی جائے کہ وہ مزاراتِ مقدسہ کو اپنے ہاتھوں سے تعمیر کریں۔ماتمی احتجاجی ریلی کے شرکاء سنی شیعہ بھائی بھائی ،مزارات مقدسہ تعمیر کرو اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے پر امن طور پر منشتر ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.