باغ آزاد کشمیر: ایام عزا کے دوران ابراہیم سکاؤٹس کی شاندار کارکردگی
باغ ، آزادکشمیر(ولایت نیوز) ایامِ عزاء میں جس قدر بھائی چارے کا مظاہرہ کیا گیا اُس کی مثال نہیں ملتی ۔ایامِ عز ء میں جلو سو ں کو فول پروف سیکو رٹی دینے پر ڈی سی باغ ، ایس پی باغ ، ایس ایچ او تھانہ پولیس باغ کے انتہائی مشکو ر ہیں ۔اس کے بعد محکمہ صحت عامہ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ، پیرا میڈیکل سٹاف ایسو سی ایشن ،بلدیہ باغ کو بہتر ین خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔ان خیالات کااظہار ابراہیم اسکاؤٹس باغ کے سیکر ٹری نشرواشاعت سید سلمان گردیزی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ حضورﷺ اور آپکی آلِ پاکؑ کی زندگی ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے اُمتِ مسلمہ آئمہ معصو مین ؑ کی حیاتِ مبارکہ سے تمام مسائل کا حل تلا ش کریں تو نجات پا سکتے ہیں ۔ ایامِ عزا ء میں مرکز علی مسجد سے جاری ہونے والے ضابطہ عزاداری پر بھرپور عملدرآمد کیا گیا جس کے نتیجہ میں پورے پاکستان آزاد کشمیر میں کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ نہیں پیش آیا۔ آغا سید حامد علی شاہ موسو ی النجفی سرکار کے حکم پر 12تا 17ربیع الاول بھرپو ر انداز میں منائیں گے ۔
پہلے مرحلے میں گزشتہ کئی سالو ں سے امسال بھی مختار فورس باغ کے زیر اہتمام باہمی بھائی چارے کے فروغ کے لئے حید ری چوک میں محفلِ میلا د و محفلِ سماع کا انعقاد کیا جائے گا جس سے علماء و ذاکرین اپنا نذرانہ عقیدت بحضور سرورِ کو نین ﷺ و آلِ سرورِ کو نین ؑ پیش کریں گئے ۔ علماء کرام ماہِ ربیع الاؤ ل میں بھی مذہبی منافرت پھیلانے کے بجائے محبت و بھائی چارے کا درس دیں ۔انہوں نے کہا کہ ایا مِ عزا میں اہلیان باغ نے جس قدر بھائی چارے کا مظاہرہ کیا اُس کی مثال نہیں ملتی جس پر اہلیا ن باغ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ پولیس کے وہ نوجو ان جو ایامِ عزا میں رات کو سردی کے شدت کی پروا نہ کرتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دیئے اُن کو بھی مبار ک باد پیش کرتے ہیں اس کے علاوہ مختار فور س اور ابراہیم اسکاؤٹس کے نوجوان جو ڈیوٹیوں پر مامو ر رہے اُن کے لئے خالقِ لم یز ل کے یہاں دُعا گو ہیں ۔
سید سلمان گردیزی نے ابراہیم اسکاؤ ٹس کی جانب سے لگائے جانیوالے میڈیکل کیمپس میں ضلع باغ کی مرکزی ماتمی سنگت اسیرا نِ شام ، ماتمی سنگ کاروانِ عبا س ؑ اور ماتمی سنگ شریکتہ الحسین ؑ کے تعاون پر بھی اظہار تشکر کیا۔