کراچی : مختار سیکرٹریٹ میں شہید ناصر عباس کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں ؛ وکیل حق زہراؑ کو زبردست خراج

ولایت نیوز شیئر کریں

کراچی (ولایت نیوز)قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی کے فرزند روحانی،وکیل ولایت ، وکیل حق سیدہ سہ، ناصر ملت، شمشیر بے نیام، علامہ ناصر عباس شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مختار سیکریٹریٹ شاہ فیصل کراچی پر شمعیں روشن کی گئیں۔

تقریب میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی صدر علامہ سید اصغر علی نقوی،صوبائی نائب صدر علامہ سید علی عرفان عابدی،مرکزی رابطہ سیکریٹری برائے سندھ عمار یاسر علوی،صدر کراچی ڈویژن سید بدر علی ترمذی،سید صفدر رضوی،سید منیر شاہ شمسی،سید آصف زیدی،سید کاشف زیدی اور کراچی ڈویژن کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

آخر میں صوبائی صدر علامہ سید اصغر علی نقوی اور صوبائی نائب صدر علامہ سید علی عرفان عابدی نے خطاب کیا اور شہداء ملت جعفریہ کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ مرکزی رابطہ سیکریٹری برائے سندھ عمار یاسر علوی نے مختار فورس کے شعار بلند کرکے علامہ ناصر عباس شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.