وزیر اعظم پرکیسے یقین کریں؟ عملی اقدامات صفر ہیں پشاور کو اہل تشیع سے خالی کروانے کی پلاننگ کی گئ،300 گھر برباد ہوگئے کسی مدد کا اعلان نہیں کیا گیا؟؟ آغا حامد موسوی کا اپیکس کمیٹی کو جواب

ولایت نیوز شیئر کریں

اپیکس کمیٹی میں وزیر اعظم کا موقف قوم کی آواز ہے‘ عملی اقدامات صفر ہیں،قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی
نیشنل ایکشن پلان کو بے عملی کی سیخ کھا گئی کیسے یقین کریں وزیر اعظم کے اعلا ن پر عمل ہو گا،82 کالعدم جماعتیں نام کی پابند‘عملاًآزاد ہیں
300 گھر برباد ہوگئے کسی مدد کا اعلان کیوں نہیں کیا گیا؟پشاور کو اہل تشیع سے خالی کروانے کی پلاننگ کی گئی،شدت پسند کھلم کھلا سانحہ پشاور پر خوشی منارہے ہیں
اہل تشیع کیساتھ سوتیلا سلوک کیا جارہا ہے، سانحہ راجہ بازار کے دہشت گردوں کوپاک فوج نے رنگے ہاتھوں پکڑا انہیں باعزت رہا کردیا گیا
کالعدم جماعتیں آئے روز سرکاری اجلاسوں میں شریک ہوتی ہیں،وزیر اعظم بیرونی ممالک کے تنخواہ داروں پر ہاتھ ڈالیں ورنہ خالی خولی بیان سمجھا جائے گا، اپیکس کمیٹی اعلامیے پرردعمل

اسلام آباد ( ولایت نیوز) ٹی این ایف جے کے سربراہ قائد مت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ اپیکس کمیٹی میں وزیر اعظم کا موقف قوم کی آواز ہے لیکن عملی اقدامات صفر ہیں،82 کالعدم جماعتیں نام کی پابند’ عملاًآزاد ہیں، نیشنل ایکشن پلان کو بے عملی کی سیخ کھا گئی کیسے یقین کریں وزیر اعظم کے اعلا ن پر عمل ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومتی اپیکس کمیٹی کے اعلامیے پراپنے ردعمل میں کیا۔

قائد تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے کہا کہ سانحہ کوچہ رسالدار میں 300 گھر برباد ہوگئے کسی مدد کا اعلان کیوں نہیں کیا گیا؟پشاور کو اہل تشیع سے خالی کروانے کی پلاننگ کی گئی ،اہل تشیع کیساتھ سوتیلا سلوک کیا جارہا ہے، وزیر اعظم شدت پسندوں بیرونی ممالک کے تنخواہ داروں پر ہاتھ ڈالیں ورنہ خالی خولی بیان سمجھا جائے گا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ شدت پسند کھلم کھلا سانحہ پشاور پر خوشی منارہے ہیں ہیں ان پر گرفت کیوں نہیں کی جاتی؟ سوشل میڈیا تکفیری نعروں سے بھر پڑا ہے کالعدم جماعتیں آئے روز سرکاری اجلاسوں میں شریک ہوتی ہیں تحائف پاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ راجہ بازار کے دہشت گردوں کو پاک فوج نے رنگے ہاتھوں پکڑا لیکن انہیں استغاثہ کی کمزوری کے باعث ان دہشت گردوں کا باعزت رہا کردیا گیاَ دوسری جانب سانحہ راجہ بازار کے متاثرین غریب ماتمی عزادار 9 سال سے جھوٹے کیسز بھگت رہے ہیں۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ وزیر اعظم کو مسلسل دھوکا دیا جارہا ہے خانہ پریوں سے کام چلا یا جارہا ہے وزیر اعظم اگر واقعا نیشنل ایکشن پلان پر عمل کریں پوری قوم پشت پر کھڑی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.