ذاکر ناصر نوتک کی قیادت میں پاکستانی ذاکرین و زائرین کی آیۃ اللہ بشیر نجفی سے ملاقات

ولایت نیوز شیئر کریں

نجف اشرف (ولایت نیوز) معروف سرائیکی ذاکر حاجی ناصر عباس نوتک نے پاکستان سے آئے ہوئے ذاکرین اور زائرین کے وفد کے ہمراہ مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

صاحبان منبر و زائرین سے خطاب کرتے ہوئے آیۃ اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی نے کہا کہ امام المتقین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ اور سید الشہدا امام حسین ؑ کی زیارت کرتے ہوئے ان پاکیزہ ہستیوں کو مولا علی اصغر علیہ السلام کا واسطہ دے کر دعا کی جائے کہ ہمارے گزشتہ گناہ خدا سے شفاعت کر کے معاف کروا دیں اور آآئندہ گناہوں سے بچنے کا عہد بھی کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکیزہ ہستیوں کے مراقد کی زیارت کے بعد بھی انسان میں تبدیلی نہ آئے تو پھر کبھی نہیں آسکتی ۔

شرکائے وفد نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله کا قیمتی وقت دینے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.