
لاڑکانہ : صوبائی صدر ٹی این ایف جے کا دورہ ، عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی
لاڑکانہ (و؛ایت نیوز)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی صدر علامہ سید اصغر علی نقوی نے لاڑکانہ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ،مختارآرگنائزیشن،مختار فورس والنٹیئر ضلعہ لاڑکانہ کے دفتر کا دورہ کیا اور ضلعہ لاڑکانہ،نوڈیرو،بنگل ڈیرو کے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور مختار آرگنائزیشن اور مختار فورس والنٹیئر کے عہدیداران سے ملاقات کی۔
بعد ازاں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی صدر علامہ سید اصغر علی نقوی کی صدارت میں امام بارگاہ حیدری لاڑکانہ میں 8شوال المکرم عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی کے حکم پر لاڑکانہ میں منعقد ہونے والے ماتمی احتجاج کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر صوبائی ناظم الامور جاوید علی مٹھانی نے بھی خصوصی شرکت کی ۔
اجلاس میں صوبائی ناظم الامور زوار جاوید علی مٹھانی،صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ الطاف حسین مدھوش بھٹو،صوبائی نائب صدر علامہ قاضی غلام رضا حیدری،مختار آرگنائزیشن کے صوبائی صدر زوار برکت علی جعفری،مختار فورس والنٹیئر کے صوبائی کمانڈر سید ارشاد علی شاہ،ڈپٹی کمانڈر پیر عرفان علی شاہ،ڈویڑنل صدر علامہ ڈاکٹر خدمت علی قمبرانی،ضلعہ لاڑکانہ کے صدر زوار رسول بخش شاہانی،سیکریٹری جنرل زوار غلام مرتضیٰ،نائب صدر منور علی جلبانی،نائب صدرغلام عباس چانڈیو،سیکریٹری عزاداری غلام جعفر کلھوڑو،پریس سیکریٹری غلام قمبر کلھوڑو،آفیس سیکریٹری طاھر سانگی،کمانڈر مختار فورس والنٹیئر ضلعہ لاڑکانہ قلندر بخش شاھاٹی،مختار آرگنائزیشن ضلح لاڑکانہ کے صدر شہزادو چانڈیو،اعجاز چانڈیو،مختار فورس تحصیل لاڑکانہ کے جھانگیر لاشاری،یونٹ بنگلدیرو کے صدرلطف سومرو،سیکریٹری جنرل لطیف مگٹیو،نعیم بھٹو،سٹی نئودیرو کے صدر زوارممتازسیٹار،واحد بخش تھیم،ایاز علی،نوڈیرو مختار آرگنائزیشن کےعاشق منگی،بختیار کھوکھر،آفتاب بھٹو،رانیپور سے سرمد نثار بھٹو،شاہنواز سولنگی،ضلعہ لاڑکانہ،نوڈیرو،بنگل ڈیرو کے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور مختار آرگنائزیشن اور مختار فورس والنٹیئر کے عہدیداران اور دیگر تنظیمی دوستوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں 8 شوال کے ماتمی احتجاج کو حتمی شکل دی گئی اور اس عہد کا اعادہ کیا گیا کہ اسلام کے محسنوں کے اجڑے مزارات کی مظلومیت اجاگر کرنے کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جا ئیں گی۔
صوبائی صدر نے تنظیمی دوستوں تک قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی کی فقیرانہ دعائیں پہنچائیں گئیں۔

