سعودی فورسز کے حملے میں 7شہری شہید

ولایت نیوز شیئر کریں

قطیف سعودی عرب(ولایت نیوز)سعودی  فورسز نے مشرقی سعودی عرب کے علاقے القطیف کے الجیش اور ام الحمام  قصبوں پر حملہ کرتے ہوئے سات سے زائد بے گناہ شہریوں کو شہید کردیا ہے ۔ سعودی فوجیوں نے متعدد رہائشی مکانات کو مسمار کرنے کے بعد قریب زرعی زمین پر اگی فصلوں کو بھی آگ لگا دی۔ سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی تصاویر کے مطابق رہائشی عمارات پر گولیوں کے واضھ نشانات دیکھے جا سکتے ہیں۔

باوثو ق ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے محمد حسین الشبیب، عبد المحسن طاہر الاسود، عمار ناصر ابو عبداللہ ، علی حسن ابو عبد اللہ عبد المحسن ابو عبد اللہ ، یحیی زکریا آل عمار اورعادل جعفر تحیفہ بے گناہ شہری تھے اور کسی بھی کیس میں سیکیورٹی فورسز کو مطلوب نہ تھے۔

سعودی فورسز اپنے حقوق کیلئے آوازز اٹھانے والے مشرقی سعودی عرب کے عوام پر مسلسل طاقت کا استعمال کرتی چلی آرہی ہیں ۔ تین سال قبل جنوری کے مہینے میں ہی  شہری آزادیوں کے علمبردار آیۃ اللہ باقر النمر کی کا سر قلم کردیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.